پانچ دن بعد طورخم سرحد کھل گئی، تصاویر

پاکستان نے پانچ روز تک طورخم سرحد کو بند رکھنے کے بعد اسے ایک بار پھر کھول دیا ہے۔

پاکستان نے افغانستان کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد پانچ دنوں سے بند طورخم سرحد کو سنیچر کی صبح کھول دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے افغانستان کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد پانچ دنوں سے بند طورخم سرحد کو سنیچر کی صبح کھول دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے طورخم کے مقام پر سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کے فیصلے سے سرحد پار آنے جانے والوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے طورخم کے مقام پر سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کے فیصلے سے سرحد پار آنے جانے والوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی تھی۔
پاکستان نے طورخم پر گیٹ کی تعمیر کو روکنے کےمطالبے کو تسلیم نہیں کیا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ سرحدی گیٹ کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے طورخم پر گیٹ کی تعمیر کو روکنے کےمطالبے کو تسلیم نہیں کیا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ سرحدی گیٹ کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
پانچ دن قبل افغانستان کی جانب سے سرحدی گیٹ پر تعینات پاکستان سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی وجہ سے پاکستان کا ایک میجر ہلاک ہو گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپانچ دن قبل افغانستان کی جانب سے سرحدی گیٹ پر تعینات پاکستان سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی وجہ سے پاکستان کا ایک میجر ہلاک ہو گیا تھا۔
ایک اندازے کے سفری دستاویزات کی شرط کو متعارف کرائے جانے سےپہلےروزانہ چالیس سے پچاس ہزار افراد سرحد کی دونوں جانب آتے جاتے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک اندازے کے سفری دستاویزات کی شرط کو متعارف کرائے جانے سےپہلےروزانہ چالیس سے پچاس ہزار افراد سرحد کی دونوں جانب آتے جاتے تھے۔
دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی طورخم پر گیٹ کی تعمیر پر ہوا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ گیٹ پاکستان اپنے علاقے میں سرحد سے پینتیس میٹر اندر بنا رہا ہے اور پاکستان اس کی تعمیر جاری رکھے گا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندونوں ملکوں کے مابین کشیدگی طورخم پر گیٹ کی تعمیر پر ہوا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ گیٹ پاکستان اپنے علاقے میں سرحد سے پینتیس میٹر اندر بنا رہا ہے اور پاکستان اس کی تعمیر جاری رکھے گا۔
فائرنگ کے بعد سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے جس سے دونوں جانب آمد و رفت معطل ہوگئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفائرنگ کے بعد سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے جس سے دونوں جانب آمد و رفت معطل ہوگئی تھی۔