ہیپی برتھ ڈے مس منرو

لندن میں ایک تصویری نمائش کے ذریعے مارلن منرو کی 90 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

ایک پاپ اپ تصویری نمائش میں مارلن منرو کی 90 ویں سالگرہ کو منایا جا رہا ہے۔ ملٹن گرینز کی بنائی اس تصویر میں منرو دلکش اور معصوم دکھائی دے رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہOnGallery / Milton H. Greene

،تصویر کا کیپشنایک پاپ اپ تصویری نمائش میں مارلن منرو کی 90 ویں سالگرہ کو منایا جا رہا ہے۔ ملٹن گرینز کی بنائی اس تصویر میں منرو دلکش اور معصوم دکھائی دے رہی ہیں۔
اس نمائش میں اداکارہ کی بطور ایک سٹار 16 سالہ زندگی کو دکھایا گیا ہے اور اس میں ان کی جانی مانی اور نادر تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہOnGallery / Milton H. Greene

،تصویر کا کیپشناس نمائش میں اداکارہ کی بطور ایک سٹار 16 سالہ زندگی کو دکھایا گیا ہے اور اس میں ان کی جانی مانی اور نادر تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مارلن منرو جن کا اصل نام نورما شان مارٹینسن تھا یکم جون 1926 میں پیدا ہوئیں اور تاریخ کی ہمیشہ رہنے والی سٹار بن گئیں، لیکن دوا کی زیادہ مقدار لینے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہOnGallery / Ed Croneweth

،تصویر کا کیپشنمارلن منرو جن کا اصل نام نورما شان مارٹینسن تھا یکم جون 1926 میں پیدا ہوئیں اور تاریخ کی ہمیشہ رہنے والی سٹار بن گئیں، لیکن دوا کی زیادہ مقدار لینے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
ہیپی برتھ ڈے مس منرو کے نام سے یہ تصویری نمائش دو سے 30 جون تک لندن میں جاری رہے گی۔اس نمائش کو آن لائن گیلری آن گیلری اور پلے بوائے کلب لندن شو روم پریزینٹس میں پیش کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہOnGallery / Douglas Kirkland

،تصویر کا کیپشنہیپی برتھ ڈے مس منرو کے نام سے یہ تصویری نمائش دو سے 30 جون تک لندن میں جاری رہے گی۔اس نمائش کو آن لائن گیلری آن گیلری اور پلے بوائے کلب لندن شو روم پریزینٹس میں پیش کر رہے ہیں۔
ان میں 1946 کی تصاویر بھی شامل ہیں جب منرو اپنے آبائی شہر لاس اینجلس میں نورما شان بیکر کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ ان میں ان کی فلموں میں سے لی گئی تصاویر شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہOnGallery / Floyd McCarthy

،تصویر کا کیپشنان میں 1946 کی تصاویر بھی شامل ہیں جب منرو اپنے آبائی شہر لاس اینجلس میں نورما شان بیکر کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ ان میں ان کی فلموں میں سے لی گئی تصاویر شامل ہیں۔
دیگر معروف تصاویر پاپ فنکار اینڈی وارہول کی مشہور ٹیکنیکلور پورٹریٹ شامل ہے جو 1953 میں یوجن کورنمین کی فلم نیاگرا کی مشہوری کے لیے بنائی گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہOnGallery / Eugene Kornman

،تصویر کا کیپشندیگر معروف تصاویر پاپ فنکار اینڈی وارہول کی مشہور ٹیکنیکلور پورٹریٹ شامل ہے جو 1953 میں یوجن کورنمین کی فلم نیاگرا کی مشہوری کے لیے بنائی گئی تھی۔
شو بزنس فوٹوگرافر فرینک ورتھ کی بنائی اس تصویر میں منرو اپنا منفرد سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ یہ لباس انھوں نےمزاحیہ رومانوی فلم دی ’سیون ایئر اچ‘ میں پہنا۔ اس لباس کو فرینک ورتھ کی دیگر تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہOnGallery / Frank Worth

،تصویر کا کیپشنشو بزنس فوٹوگرافر فرینک ورتھ کی بنائی اس تصویر میں منرو اپنا منفرد سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ یہ لباس انھوں نےمزاحیہ رومانوی فلم دی ’سیون ایئر اچ‘ میں پہنا۔ اس لباس کو فرینک ورتھ کی دیگر تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔