شیر کے بچوں کی لاشیں فریزر سے برآمد

تھائی لینڈ میں کنچنابوری صوبے کے ایک مندر سے شیروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے جنگلی جانوروں کی سمگلنگ اور ان کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کے بعد ایک بدھ خانقاہ میں موجود درجنوں شیروں کو وہاں سے منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے جنگلی جانوروں کی سمگلنگ اور ان کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کے بعد ایک بدھ خانقاہ میں موجود درجنوں شیروں کو وہاں سے منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
کنچنابوری صوبے میں واقع خانقاہ میں 137 زندہ شیر موجود ہیں اور پیر کو ان میں سے 40 شیروں کو نکالا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنکنچنابوری صوبے میں واقع خانقاہ میں 137 زندہ شیر موجود ہیں اور پیر کو ان میں سے 40 شیروں کو نکالا گیا ہے۔
بدھ مت کے راہبوں نے پہلے تو اس کے خلاف احتجاج کیا لیکن جب انھیں عدالت کا حکم نامہ دکھایا گیا تو وہ خاموش ہوگئے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبدھ مت کے راہبوں نے پہلے تو اس کے خلاف احتجاج کیا لیکن جب انھیں عدالت کا حکم نامہ دکھایا گیا تو وہ خاموش ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شیروں کو جانوروں کی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ شیروں کو جانوروں کی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
واٹ پھا ٹا بوا ٹائیگر نامی مندر سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے اور برسوں سے جانوروں کو یہاں سے لے جانے کے خلاف مزاحمت ہو رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنواٹ پھا ٹا بوا ٹائیگر نامی مندر سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے اور برسوں سے جانوروں کو یہاں سے لے جانے کے خلاف مزاحمت ہو رہی ہے۔
مندر میں داخلے پر کس قسم کی فیس لینے پر پابندی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمندر میں داخلے پر کس قسم کی فیس لینے پر پابندی ہے۔
تھائی لینڈ میں نیشنل پارک کے نائب ڈائریکٹر جنرل ادیسورن نچڈیمرونگ نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’اب ہمارے پاس کورٹ آرڈر ہے۔ پہلے ہم مندر سے تعاون چاہتے تھے لیکن ہماری حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی۔‘

،تصویر کا ذریعہWFF Thailand via AP

،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ میں نیشنل پارک کے نائب ڈائریکٹر جنرل ادیسورن نچڈیمرونگ نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’اب ہمارے پاس کورٹ آرڈر ہے۔ پہلے ہم مندر سے تعاون چاہتے تھے لیکن ہماری حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی۔‘
مندر میں شیر سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمندر میں شیر سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔
حکام نے اس بدھ خانقاہ سے شیر کے 40 بچوں کی لاشیں بھی برآمد کی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنحکام نے اس بدھ خانقاہ سے شیر کے 40 بچوں کی لاشیں بھی برآمد کی ہیں
شیر کے بچوں کی لاشیں خانقاہ میں موجود فریزر سے برآمد ہوئیں اور وہاں سے ان کے علاوہ دیگر جانوروں کے اعضا بھی ملے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنشیر کے بچوں کی لاشیں خانقاہ میں موجود فریزر سے برآمد ہوئیں اور وہاں سے ان کے علاوہ دیگر جانوروں کے اعضا بھی ملے ہیں
مندر کے راہبوں پر جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کے الزامات ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمندر کے راہبوں پر جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کے الزامات ہیں۔
لوگ شیروں کو کھلاتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر لیتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنلوگ شیروں کو کھلاتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر لیتے ہیں۔
اس مندر کے راہبوں پر غیرقانونی طور پر شیروں کی ا‌فزائش نسل اور جانوروں کی سمگلنگ کا الزام ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس مندر کے راہبوں پر غیرقانونی طور پر شیروں کی ا‌فزائش نسل اور جانوروں کی سمگلنگ کا الزام ہے۔