لاہور میں انجمن مزارعین پنجاب کا مظاہرہ

لاہور میں کسانوں نے اوکاڑہ میں انجمن مزارعین پنجاب کے راہنماؤں کی گرفتاریوں اور زمینوں کے حقوق ملکیت کے لیے مظاہرہ کیا۔

لاہور میں جمعے کو کسانوں کی بڑی تعداد نے اوکاڑہ میں انجمن مزارعین پنجاب کے راہنماؤں کی گرفتاریوں اور زمینوں کے حقوق ملکیت کے لیے مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنلاہور میں جمعے کو کسانوں کی بڑی تعداد نے اوکاڑہ میں انجمن مزارعین پنجاب کے راہنماؤں کی گرفتاریوں اور زمینوں کے حقوق ملکیت کے لیے مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں عوامی ورکرز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فاروق طارق نے بھی شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرے میں عوامی ورکرز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فاروق طارق نے بھی شرکت کی۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں فوج اور مقامی کسانوں کے درمیان زمین کی ملکیت کے معاملے پر برسوں پرانا تنازعہ ایک بار پھر خبروں میں ہے اور حقوقِ انسانی اور مزارعین کی تنظیمیں الزام لگا رہی ہیں کہ اب اسے دہشت گردی کا رنگ دیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں فوج اور مقامی کسانوں کے درمیان زمین کی ملکیت کے معاملے پر برسوں پرانا تنازعہ ایک بار پھر خبروں میں ہے اور حقوقِ انسانی اور مزارعین کی تنظیمیں الزام لگا رہی ہیں کہ اب اسے دہشت گردی کا رنگ دیا جا رہا ہے۔
کسانوں کا مؤقف ہے کہ لوگ ایک سو سال سے زیادہ عرصے سے اوکاڑہ میں رہ رہے ہیں اور کاشتکاری کر رہے ہیں لیکن اس زمین کے مالکانہ حقوق ان کے پاس نہیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکسانوں کا مؤقف ہے کہ لوگ ایک سو سال سے زیادہ عرصے سے اوکاڑہ میں رہ رہے ہیں اور کاشتکاری کر رہے ہیں لیکن اس زمین کے مالکانہ حقوق ان کے پاس نہیں ہیں۔
جمعے کو لاہور میں مظاہرے میں شرکت کے لیے آنے والی 50 سے زائد خواتین کو اوکاڑہ میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کو لاہور میں مظاہرے میں شرکت کے لیے آنے والی 50 سے زائد خواتین کو اوکاڑہ میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
گذشتہ ماہ عوامی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق طارق نے کہا تھا کہ انجمنِ مزارعین نے کسانوں کے عالمی دن کے موقعے پر ایک کنونشن کی تیاری کی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ نے اس پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت پابندی عائد کر دی اور کہا کہ یہ دہشت گردی ہے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ماہ عوامی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق طارق نے کہا تھا کہ انجمنِ مزارعین نے کسانوں کے عالمی دن کے موقعے پر ایک کنونشن کی تیاری کی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ نے اس پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت پابندی عائد کر دی اور کہا کہ یہ دہشت گردی ہے۔
گذشتہ سالوں میں ان قوانین کے تحت درجنوں کسانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور کئی افراد کو بغیر وارنٹ یا وضاحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ سالوں میں ان قوانین کے تحت درجنوں کسانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور کئی افراد کو بغیر وارنٹ یا وضاحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے اوکاڑہ ملٹری فارم کے مزارعین کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال سے پیدا ہونے والے مضمرات پر بحث کے لیے سینیٹ میں تحریکِ التوا جمع کروا دی ہے۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے اوکاڑہ ملٹری فارم کے مزارعین کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال سے پیدا ہونے والے مضمرات پر بحث کے لیے سینیٹ میں تحریکِ التوا جمع کروا دی ہے۔
سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق تحریکِ التوا میں کہا گیا ہے کہ کسانوں نے عالمی یومِ کسان کے موقعے پر 17 اپریل کو اپنے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے پرامن اور آئینی انداز میں اظہار کیا تھا لیکن ریاست نے اس خوف سے کہ اس کے ظلم بے نقاب ہو جائیں گے، ان دیہاتیوں کے خلاف طاقت کا بےدریغ استعمال کیا۔
،تصویر کا کیپشنسینیٹر فرحت اﷲ بابر کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق تحریکِ التوا میں کہا گیا ہے کہ کسانوں نے عالمی یومِ کسان کے موقعے پر 17 اپریل کو اپنے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے پرامن اور آئینی انداز میں اظہار کیا تھا لیکن ریاست نے اس خوف سے کہ اس کے ظلم بے نقاب ہو جائیں گے، ان دیہاتیوں کے خلاف طاقت کا بےدریغ استعمال کیا۔