صادق خان، لندن کے پہلے مسلمان میئر

لندن میں مقامی کونسلز اور میئر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد صادق خان۔

لندن میں مقامی کونسلز اور میئر کے انتخابات میں لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنلندن میں مقامی کونسلز اور میئر کے انتخابات میں لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہو گئے ہیں۔
مئیر کے لیے میدان میں کل 12 امیدوارتھے جن میں سے اصل مقابلہ لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنمئیر کے لیے میدان میں کل 12 امیدوارتھے جن میں سے اصل مقابلہ لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان تھا۔
اپنی سیاسی زندگی کا آغاز انھوں نے سنہ 2005 لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر جنوبی لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے انتخاب میں حصہ لے کر کیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناپنی سیاسی زندگی کا آغاز انھوں نے سنہ 2005 لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر جنوبی لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے انتخاب میں حصہ لے کر کیا تھا۔
پاکستانی نژاد صادق خان کسی امیر کبیر گھرانے سے تعلق نہیں رکھتے اور وہ ایک محنت کش انسان کے صاحب زادے ہیں اور ان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنپاکستانی نژاد صادق خان کسی امیر کبیر گھرانے سے تعلق نہیں رکھتے اور وہ ایک محنت کش انسان کے صاحب زادے ہیں اور ان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔
لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں وہ عمارت جہاں صادق خان کا بچپن گزرا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلندن کے علاقے ٹوٹنگ میں وہ عمارت جہاں صادق خان کا بچپن گزرا تھا۔
صادق خان نے ایک عام سرکاری سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ ڈگری حاصل کر کے وہ انسانی حقوق کے وکیل بنے اور لندن کی میٹروپولیٹن کے خلاف نسلی تعصب کے مقدمات کی پیروی کرتے رہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصادق خان نے ایک عام سرکاری سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ ڈگری حاصل کر کے وہ انسانی حقوق کے وکیل بنے اور لندن کی میٹروپولیٹن کے خلاف نسلی تعصب کے مقدمات کی پیروی کرتے رہے۔
صادق خان اپنی اہلیہ سعدیہ خان کے ہمراہ۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنصادق خان اپنی اہلیہ سعدیہ خان کے ہمراہ۔