لندن میئر کے امیدواروں کا مذہب کتنا اہم ہے؟
برطانيہ کے دارالحکومت لندن ميں اِس جمعرات کو شہر کے ميئر کے ليے انتخاب ہو رہا ہے جس میں ایک اہم امیدوار مسلمان ہیں۔ حکمران جماعت کنزرويٹو پارٹي کے زيک گولڈ سمتھ کا اصل مقابلہ ليبر پارٹي کے صادق خان سے ہے، جو پاکستانی نژاد والدين کي اولاد ہيں۔ لیکن آجکل کے سیاسی ماحول کے تناظر میں کیا لندن میں ایک مسلمان ميئر کا منتخب ہونا ممکن ہے؟ عنبر خیری کی رپورٹ