عراق میں حکومت مخالف احتجاج

عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج کی تصاویری جھلکیاں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں ہزاروں کی تعداد میں شیعہ رہنماہ مقتدیٰ الصدر کے حامی مظاہرین حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنعراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں ہزاروں کی تعداد میں شیعہ رہنماہ مقتدیٰ الصدر کے حامی مظاہرین حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
گرین زون بغداد کا وہ علاقہ ہے جہاں سخت ترین سکیورٹی میں دنیا کے سفارتخانے، اہم دفاتر اور عمارتیں واقع ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنگرین زون بغداد کا وہ علاقہ ہے جہاں سخت ترین سکیورٹی میں دنیا کے سفارتخانے، اہم دفاتر اور عمارتیں واقع ہیں۔
مظاہرین نے پارلیمان کی عمارت پر دھاوا بولنے کے بعد اب بھی عمارت کے باہر ڈیرا ڈال رکھا ہے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے پارلیمان کی عمارت پر دھاوا بولنے کے بعد اب بھی عمارت کے باہر ڈیرا ڈال رکھا ہے۔
حکومت کی جانب سے شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے ، تاہم وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ شہر میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنحکومت کی جانب سے شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے ، تاہم وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ شہر میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔
گذشتہ روز سے شہر میں سخت گیر شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے حامیوں کی ہنگامہ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنگذشتہ روز سے شہر میں سخت گیر شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے حامیوں کی ہنگامہ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مقتدیٰ الصدر وزیراعظم حیدرالعبادی پر کابینہ کے کئی وزرا کو تبدیل کرکے ان کی جگہ نئے وزیر مقرر کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنمقتدیٰ الصدر وزیراعظم حیدرالعبادی پر کابینہ کے کئی وزرا کو تبدیل کرکے ان کی جگہ نئے وزیر مقرر کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔
مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا خیال ہے کہ ٹیکنوکریٹس کی نئی حکومت موجود کابینہ سے کم بدعنوان ہوگی، جو سیاسی جماعتوں اور مذہبی وفاداریوں کی بنیاد پر قائم ہے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنمقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا خیال ہے کہ ٹیکنوکریٹس کی نئی حکومت موجود کابینہ سے کم بدعنوان ہوگی، جو سیاسی جماعتوں اور مذہبی وفاداریوں کی بنیاد پر قائم ہے۔
حیدر العبادی نے 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ ملک سے کرپشن اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ختم کر دیں گے لیکن ابھی تک وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنحیدر العبادی نے 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ ملک سے کرپشن اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ختم کر دیں گے لیکن ابھی تک وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔