’کسی کسان پر پچاس مقدمے، کسی پر ایک سو‘

بی بی سی اردو سروس کے سابق سربراہ اور تـجزیہ کار محمد حنیف کہتے ہیں کہ اوکاڑہ میں گذشتہ کئی برسوں سے جاری تنازعے میں مقامی کسانوں پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور کئی غریب کسانوں پر درجنوں جعلی مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔

ریڈیو پروگرام سیربین میں میزبان شفیع نقی جامعی سے بات کرتے ہوئے محمد حنیف کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ زمین اوکاڑہ شہر کے بہت قریب ہے لحاظہ اس کی قیمت میں بہت اضافہ ہو چکا ہے اور اس مسئلے ک احل اسی صورت میں نکل سکتا ہے جب تینوں فریق، ینعی فوج، پنجاب حکومت اور مزارعین مل بیٹھیں اور کسانوں کی بے دخلی کی بجائے کچھ لو کچھ دو پر متفق ہو جائیں۔