کشمیر میں ہلاکتوں کے خلاف مظاہرے، تصاویر

کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی ہلاکت کےبعد کشمیر میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

سرینگر سے 70 کلومیٹر دُور ہندوارہ قصبہ میں منگل کے روز فوج کی فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد پورے کشمیر میں مظاہرے شروع ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنسرینگر سے 70 کلومیٹر دُور ہندوارہ قصبہ میں منگل کے روز فوج کی فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد پورے کشمیر میں مظاہرے شروع ہو گئے۔
بدھ کے روز سرینگر سمیت بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ کیاگیا لیکن مظاہرین پھر بھی سڑکوں پر نکل آئے۔
،تصویر کا کیپشنبدھ کے روز سرینگر سمیت بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ کیاگیا لیکن مظاہرین پھر بھی سڑکوں پر نکل آئے۔
سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے جلوس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی عورت ہسپتال میں چل بسی۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کے مطابق فورسز نے جلوس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی عورت ہسپتال میں چل بسی۔
عوامی حلقوں نے مبینہ جنسی زیادتی کی شکار طالبہ کا ویڈیو جاری کرنے پر پولیس اور فوج پر سخت تنقید کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنعوامی حلقوں نے مبینہ جنسی زیادتی کی شکار طالبہ کا ویڈیو جاری کرنے پر پولیس اور فوج پر سخت تنقید کی ہے۔
ہندوارہ کے رہائشیوں نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ ہندوارہ چوک سے بنکر ہٹانے اور قریبی فوجی کیمپ کو منتقل کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
،تصویر کا کیپشنہندوارہ کے رہائشیوں نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ ہندوارہ چوک سے بنکر ہٹانے اور قریبی فوجی کیمپ کو منتقل کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
سرینگر میں کرفیو کے باوجود لوگوں نے مظاہرے کیے اور سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔
،تصویر کا کیپشنسرینگر میں کرفیو کے باوجود لوگوں نے مظاہرے کیے اور سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔
فوج اور حکومت نے الگ الگ سطحوں پر اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوج اور حکومت نے الگ الگ سطحوں پر اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔