ایک دھڑ دو سر والا سانپ

امریکہ کی ریاست کینسس میں جیسن ٹیلبٹ نے ایک عجیب و غریب سانپ کی تصاویر لیں۔ اس سانپ کا دھڑ تو ایک تھا لیکن سر دو۔

امریکہ کی ریاست کینسس میں جیسن ٹالبوٹ نے ایک عجیب و غریب سانپ کی تصاویر لیں۔ اس سانپ کا دھڑ تو ایک تھا لیکن سر دو۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کی ریاست کینسس میں جیسن ٹالبوٹ نے ایک عجیب و غریب سانپ کی تصاویر لیں۔ اس سانپ کا دھڑ تو ایک تھا لیکن سر دو۔
یہ سانپ جیسن کے دوست کو جنگلوں میں دکھائی دیا اور جب جیسن کو اس کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ اس کی تصاویر کھینچنے کے لیے بےچین ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنیہ سانپ جیسن کے دوست کو جنگلوں میں دکھائی دیا اور جب جیسن کو اس کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ اس کی تصاویر کھینچنے کے لیے بےچین ہو گئے۔
جیسن کا کہنا ہے ’میں سانپوں کا بہت شوقین ہوں اور میں نے سینکڑوں سانپوں کی تصاویر کھینچی ہیں۔ اور ایسا کرنے میں کئی بار مجھے انھوں نے ڈسا بھی۔ لیکن میری خوش قسمتی کہ کوئی بھی سانپ زہریلا نہ تھا۔‘
،تصویر کا کیپشنجیسن کا کہنا ہے ’میں سانپوں کا بہت شوقین ہوں اور میں نے سینکڑوں سانپوں کی تصاویر کھینچی ہیں۔ اور ایسا کرنے میں کئی بار مجھے انھوں نے ڈسا بھی۔ لیکن میری خوش قسمتی کہ کوئی بھی سانپ زہریلا نہ تھا۔‘
جیسن کے بقول اس سانپ کا ایک سر زیادہ جارحانہ تھا اور وہ دوسرے سر پر بھی حملے کر رہا تھا۔ تاہم دونوں سروں کے ایک ساتھ حرکت میں نہ آنے کے باعث جارحانہ سر کسی شے کو بھی ڈس نہیں پا رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنجیسن کے بقول اس سانپ کا ایک سر زیادہ جارحانہ تھا اور وہ دوسرے سر پر بھی حملے کر رہا تھا۔ تاہم دونوں سروں کے ایک ساتھ حرکت میں نہ آنے کے باعث جارحانہ سر کسی شے کو بھی ڈس نہیں پا رہا تھا۔
دو سر والے سانپ چند ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ پاتے۔ جیسن کا کہنا ہے ’اندازہ ہے کہ دس ہزار میں سے ایک سانپ کے دو سر ہوتے ہیں۔ لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ جھاڑیوں میں رہنتے ہیں اور زیادہ دکھائی نہیں دیتے۔‘
،تصویر کا کیپشندو سر والے سانپ چند ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ پاتے۔ جیسن کا کہنا ہے ’اندازہ ہے کہ دس ہزار میں سے ایک سانپ کے دو سر ہوتے ہیں۔ لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ جھاڑیوں میں رہنتے ہیں اور زیادہ دکھائی نہیں دیتے۔‘
سانپوں کے بارے میں انسان کے دماغ میں مختلف خیالات ہیں۔ (تمام تصاویر جیسن ٹالبوٹ کی ہیں)
،تصویر کا کیپشنسانپوں کے بارے میں انسان کے دماغ میں مختلف خیالات ہیں۔ (تمام تصاویر جیسن ٹالبوٹ کی ہیں)