کردوں کی سنہ 1991 کی شورش کی یادیں

کردوں کی سنہ 1991 کی شورش کی یادگار تصاویر

صدام حسین کے خلاف امریکی کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد کی طرف سے ایک ماہ تک جاری رہنے والی شدید ترین بمباری کے بعد چند دنوں کی فوجی کارروائی ہوئی اور پہلی خلیج جنگ اپنے انجام کو پہنچ گئی۔ اس جنگ کا مقصد کویت کا آزاد کرانا تھا اور صدام حسین بدستور اقتدار پر قابض رہے اور انھوں نے اپنا رخ کرد اور شیعہ اقلیت کی طرف کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنصدام حسین کے خلاف امریکی کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد کی طرف سے ایک ماہ تک جاری رہنے والی شدید ترین بمباری کے بعد چند دنوں کی فوجی کارروائی ہوئی اور پہلی خلیج جنگ اپنے انجام کو پہنچ گئی۔ اس جنگ کا مقصد کویت کا آزاد کرانا تھا اور صدام حسین بدستور اقتدار پر قابض رہے اور انھوں نے اپنا رخ کرد اور شیعہ اقلیت کی طرف کر لیا۔
فوٹوگرافر رچرڈ ویمین نے سنہ 1980 میں عراق اور ترکی میں کئی کرد گروپوں کے ساتھ وقت گزارا تھا۔جنگ شروع ہونے کے بعد انھوں نےسوچا کہ انھیں وہاں ہونا چاہیے۔ وہ ان دنوں کی اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔ ’میں فری لانس فوٹوگرافر تھا اور لندن سے جلد سے جلد عراق پہنچنے کے لیے میں نے انتظامات کرنے شروع کیے۔‘
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر رچرڈ ویمین نے سنہ 1980 میں عراق اور ترکی میں کئی کرد گروپوں کے ساتھ وقت گزارا تھا۔جنگ شروع ہونے کے بعد انھوں نےسوچا کہ انھیں وہاں ہونا چاہیے۔ وہ ان دنوں کی اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔ ’میں فری لانس فوٹوگرافر تھا اور لندن سے جلد سے جلد عراق پہنچنے کے لیے میں نے انتظامات کرنے شروع کیے۔‘
ترکی کی فوج نے سرحد بند کر دی تھی اور اخبار نویس سرحدی قصبے سزرے میں سرحد عبور کرنے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔ کئی دنوں کے صبر آزما انتظار کے بعد ہم نے ایک جرمن ٹی وی چینل کے عملے کے ہمراہ کچھ سرحدی گارڈز سے دوستی گانٹھ لی اور دریائے خُبر عبور کر کے عراق میں داخل ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنترکی کی فوج نے سرحد بند کر دی تھی اور اخبار نویس سرحدی قصبے سزرے میں سرحد عبور کرنے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔ کئی دنوں کے صبر آزما انتظار کے بعد ہم نے ایک جرمن ٹی وی چینل کے عملے کے ہمراہ کچھ سرحدی گارڈز سے دوستی گانٹھ لی اور دریائے خُبر عبور کر کے عراق میں داخل ہوئے۔
ایک رات ہم نے اپنی ’ریفٹ (کشتی) کو جو ٹرک کے ٹائروں کی ٹیبوں سے بنائی گئی تھی دریا کے یخ بستہ اور تیز رفتار پانی میں اتارا۔ دوسرے کنارے پر عراقی سرحدی قعلہ ہمیں خوش آمدید کہہ رہا تھا۔ دوسرے دن صبع سویرے کردش پیشمرگا کے اہلکار ہمیں بارودی سرنگ سے بھرے راستوں سے بحفاظت نکال کر اپنے قلعے میں لے گئے۔ کرد اس وقت پیش قدمی کر رہے تھے اور انھوں نے صدام حسین کی فورسز کو کرکک کے تیل کے کنوؤں سے پسپا کر دیا تھا۔ لیکن صورت حال چند ہی دن میں تبدیل ہونے لگی اور صدام کے حامیوں نے یکجا ہو کر شہر پر دوبارہ قبضے کے لیے حملہ شروع کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنایک رات ہم نے اپنی ’ریفٹ (کشتی) کو جو ٹرک کے ٹائروں کی ٹیبوں سے بنائی گئی تھی دریا کے یخ بستہ اور تیز رفتار پانی میں اتارا۔ دوسرے کنارے پر عراقی سرحدی قعلہ ہمیں خوش آمدید کہہ رہا تھا۔ دوسرے دن صبع سویرے کردش پیشمرگا کے اہلکار ہمیں بارودی سرنگ سے بھرے راستوں سے بحفاظت نکال کر اپنے قلعے میں لے گئے۔ کرد اس وقت پیش قدمی کر رہے تھے اور انھوں نے صدام حسین کی فورسز کو کرکک کے تیل کے کنوؤں سے پسپا کر دیا تھا۔ لیکن صورت حال چند ہی دن میں تبدیل ہونے لگی اور صدام کے حامیوں نے یکجا ہو کر شہر پر دوبارہ قبضے کے لیے حملہ شروع کر دیا۔
جنگ کے بعد عراقی فوج پر طیارے استعمال کرنے کی پابندی لگا دی گئی لیکن سڑکیں اور پل تباہ ہو جانے کے باعث انھیں ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ جسے انھوں نے اپنی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنجنگ کے بعد عراقی فوج پر طیارے استعمال کرنے کی پابندی لگا دی گئی لیکن سڑکیں اور پل تباہ ہو جانے کے باعث انھیں ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ جسے انھوں نے اپنی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا۔
کرد پیشمرگا دستوں نے رپبلکن گارڈز کی پیش قدمی کو روکے رکھا تاکہ شہریوں کو عراقی کردستان سے بحفاظت نکال کر محفوظ علاقوں تک پہنچا دیا جائے۔
،تصویر کا کیپشنکرد پیشمرگا دستوں نے رپبلکن گارڈز کی پیش قدمی کو روکے رکھا تاکہ شہریوں کو عراقی کردستان سے بحفاظت نکال کر محفوظ علاقوں تک پہنچا دیا جائے۔
آزادی کے لیے کردوں کا ایک اور خواب چکنا چور ہو گیا۔ ترکی اور ایران کی سرحد پر دس لاکھ کرد جمع ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنآزادی کے لیے کردوں کا ایک اور خواب چکنا چور ہو گیا۔ ترکی اور ایران کی سرحد پر دس لاکھ کرد جمع ہو گئے۔