مگرمچھ سے بچنے کے لیے ہرنوں کی چھلانگیں

جنوبی افریقہ کے ایک شوقیہ فوٹو گرافر نے گروگر نیشنل پارک میں پیاسی ہرنوں کو پکڑنے کے مگرمچھ کے بار بار حملوں کو کیمرے کی نظر میں بند کیا ہے۔

ہرن کروگر نیشنل پارک میں ایک تالاب میں چھپے ہوئے ایک مگرمچھ سے بچنے لیے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہرن کروگر نیشنل پارک میں ایک تالاب میں چھپے ہوئے ایک مگرمچھ سے بچنے لیے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے شوقیہ فوٹو گرافر جان مولینو نےاس موقعے پر شاندار تصاویر بنائیں۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے شوقیہ فوٹو گرافر جان مولینو نےاس موقعے پر شاندار تصاویر بنائیں۔
مسلسل خشک سالی کی وجہ دریا سوکھ چکا ہے اور جانور پانی کےلیے مگرمچھوں سے بھرے ہوئے تالابوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمسلسل خشک سالی کی وجہ دریا سوکھ چکا ہے اور جانور پانی کےلیے مگرمچھوں سے بھرے ہوئے تالابوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
جب جانوروں کے کئی ریوڑ وہاں پانی کے آئے تو ایک چھوٹا مگرمچھ جو تالاب کی دوسری جانب تھا وہ پانی میں گھس آتا ہے اور گھات لگا کر ہرنوں پر حملہ کرتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجب جانوروں کے کئی ریوڑ وہاں پانی کے آئے تو ایک چھوٹا مگرمچھ جو تالاب کی دوسری جانب تھا وہ پانی میں گھس آتا ہے اور گھات لگا کر ہرنوں پر حملہ کرتا ہے۔
ایک ہرن یا تو خود یا اپنے ساتھیوں سے ٹکرانے کے بعد مگرمچھ کے بلکل نزدیک آ جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک ہرن یا تو خود یا اپنے ساتھیوں سے ٹکرانے کے بعد مگرمچھ کے بلکل نزدیک آ جاتا ہے۔
جب بھی پیاسے ہرن پانی کے نزدیک آتے تھے تو مگرمچھ ان پر حملہ کرتا تھا۔ ایک گھنٹے میں مگرمچھ نے شکار کی پانچ کوششیں کیں لیکن ہر بار ناکام رہا۔
،تصویر کا کیپشنجب بھی پیاسے ہرن پانی کے نزدیک آتے تھے تو مگرمچھ ان پر حملہ کرتا تھا۔ ایک گھنٹے میں مگرمچھ نے شکار کی پانچ کوششیں کیں لیکن ہر بار ناکام رہا۔
کہا جاتا ہے کہ مگرمچھوں میں پچھلے 20 ملین سالوں سے بہت کم تبدیلی آئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکہا جاتا ہے کہ مگرمچھوں میں پچھلے 20 ملین سالوں سے بہت کم تبدیلی آئی ہے۔
مگرمچھوں کی تیرہ قسموں میں کئی قسمیں معدوم ہو رہی ہیں۔دریائے نیل یا کھارے پانیوں میں بسنے والے بڑی جسامت کے مگرمچھ ہی انسانوں کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمگرمچھوں کی تیرہ قسموں میں کئی قسمیں معدوم ہو رہی ہیں۔دریائے نیل یا کھارے پانیوں میں بسنے والے بڑی جسامت کے مگرمچھ ہی انسانوں کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔