دنیا کے مختلف ممالک میں برسلز میں حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ دنیا بھر میں یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرسلز کے ایئر پورٹ اور میٹرو سٹیشن پر دہشت گرد حملوں میں کم از کم 31 افراد ہلاکت کے بعد پولیس مشتبہ شخص کو تلاش کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور برسلز میں فوجی دستے تعینات ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرسلز سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنمختلف شہروں میں تاریخی عمارات کو بیلجیئم کے جھنڈے کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبرسلز میں حکام کا کہنا ہے کہ ان تینوں دھماکوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً 200 افراد زخمی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ میں بھی عمارات کو بیلجیئم کے جھنڈے کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ برسلز میں ہونے والے حملے ’نفرت انگیز‘ ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے دارلحکومت پیرس میں برسلز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبرسلز میں شام اور بیلجیئم کے جھنڈوں کے ساتھ ایک شخص دعائیہ تقریب میں شریک ہے۔
،تصویر کا کیپشنوائٹ ہاؤس پر امریکی پرچم سرنگلوں کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپیرس کا معروف ایفل ٹاور بیلجیئم کے رنگوں میں۔
،تصویر کا کیپشنمتحدہ عرب امارات میں دبئی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ کو یورپی یونین کے جھنڈے کے عکس سے روشن کیا گیا۔