بنگلور میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ ٹی 20 کے اہم میچ کی تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کی بولنگ تو قدرے بہتر رہی اور بولرز آسٹریلین بلے بازوں پر دباؤ ڈالنے میں تو کامیاب ہوئے لیکن فیلڈنگ میں دو اہم کیچ چھوڑنے کی وجہ سے انھیں نقصان اٹھانا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کا آغاز تو اچھا رہا تاہم بعد میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ کپتان سٹیون سمتھ 14 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنعثمان خواجہ نے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا اور نصف سنچری سکور کی۔
،تصویر کا کیپشن157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور عثمان خواجہ نے آسٹریلین اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلور میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں شین واٹسن نے اپنی ٹیم کو ابتدائی دو وکٹیں دلائیں۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش اور آسٹریلیا دونوں ہی کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔ اگر ان میں سے کسی بھی ٹیم نے ورلڈ ٹی20 میں اپنا سفر جاری رکھنا ہے تو آج میچ جیتنا ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنآج کے میچ میں بنگلہ دیش کے ان فارم بلے باز تمیم اقبال نہیں کھیل رہے۔ شبیر رحمان تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں دو چوکوں کی مدد سے صرف 12 رنز ہی بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے تمام فاسٹ بولرز نے آغاز سے ہی بہتر بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو آسانی کے ساتھ رنز بنانے نہیں دیے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے بلے باز محمود اللہ نے اننگز کے آخری اوورز میں عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلور میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین موجود ہیں۔