شہباز تاثیر کی گھر واپسی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کی لاہور میں اہل خانہ سے ملاقات

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر بازیاب ہونے کے بعد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر بازیاب ہونے کے بعد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
انھیں منگل کو کوئٹہ کے قریب کچلاک سے بازیاب کروایا گیا تھا۔ پاکستان کی سول اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی بازیابی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔
،تصویر کا کیپشنانھیں منگل کو کوئٹہ کے قریب کچلاک سے بازیاب کروایا گیا تھا۔ پاکستان کی سول اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی بازیابی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔
شہباز تاثیر کو 26 اگست سنہ 2011 کو لاہور میں اپنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنشہباز تاثیر کو 26 اگست سنہ 2011 کو لاہور میں اپنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔
بدھ کو شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے میں کوئٹہ سے لاہور پہنچایا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبدھ کو شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے میں کوئٹہ سے لاہور پہنچایا گیا۔
 شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد لاہور میں ان کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا جبکہ میڈیا کے درجنوں نمائندے کیمروں کے ساتھ ان کے گھر کے باہر براجمان ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشن شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد لاہور میں ان کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا جبکہ میڈیا کے درجنوں نمائندے کیمروں کے ساتھ ان کے گھر کے باہر براجمان ہوگئے۔
میڈیا کے علاوہ گھر کے باہر دوسری بڑی تعداد پولیس اہل کاروں کی دکھائی دی جن میں مرد و خواتین اہل کاروں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمیڈیا کے علاوہ گھر کے باہر دوسری بڑی تعداد پولیس اہل کاروں کی دکھائی دی جن میں مرد و خواتین اہل کاروں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
سابق مقتول گورنر سلمان تاثیر کے گھر کے باہر میڈیا کا ہجوم
،تصویر کا کیپشنسابق مقتول گورنر سلمان تاثیر کے گھر کے باہر میڈیا کا ہجوم