آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچوں کی تصویری جھلکیاں
،تصویر کا کیپشنآئی سی سی کے چھٹے ورلڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کے پہلے میچ میں زمبابوے نے ہانگ گانگ کو ہرا دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی جانب سے زمباندا نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے جبکہ چگمبورا نے 30 اور ایم این والر نے 26 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کی جانب سے اوپنر ایٹکنسن نے عمدہ بیٹنگ کی اور 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ایٹکنسن کے علاوہ تنویر افضل نے 31 سکور کیے۔
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کے بیٹسمین کیمبل کے ہیلمٹ کے اندر گیند چلی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کی پوری ٹیم 144 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح زمبابوے نے یہ میچ 14 رنز سے جیت لیا۔
،تصویر کا کیپشندوسرے کوالیفائنگ میچ میں افغانستان کی ٹیم سکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہے۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان نے سکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا۔
،تصویر کا کیپشن171 رنز ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنا سکی۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کی اننگز کا آغاز جارحانہ تھا اور اس موقع پر نو اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد سکاٹ مقرر ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کی جانب سے راشد خان نے دو جبکہ سمیع اللہ شنواری اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔