بنگلہ دیش میں ٹی 20 کرکٹ کےایشیا کپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایشیا کپ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور پہلا میچ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دوسرے اوور میں ملی جب الامین حسین نے شیکھر دھون کو دو رنز پر آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپانچویں اوور میں بنگلہ دیش نے کوہلی کو آٹھ رنز پر آؤٹ کیا۔ ان کی وکٹ مشرفی مرتضیٰ نے لی۔
،تصویر کا کیپشنیوراج سنگھ پراعتماد بیٹنگ نہیں کر سکے۔ انھوں نے 15 گیندوں میں 15 رنز بنائے اور شکیب الحسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنسریش رائنا نے 13 گیندوں میں 13 رنز بنائے اور ان کو محموداللہ نے آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنروہت شرما نے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چپکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ شکیب الحسن نے 11 ویں اوور میں تسکین کی گیند پر روہت کا کیچ ڈراپ کیا جب ان کا انفرادی سکور 35 تھا۔
،تصویر کا کیپشنبھارت نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔ تیسرے اوور میں نہرا نے بھارت کو کامیابی دلوائی جب انھوں نے متھن کو بولڈ کیا۔
،تصویر کا کیپشناگلے ہی اوور میں بنگلہ دیش کی ایک اور وکٹ گری سومیا سرکار کو 11 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کی جانب سے صرف صرف صابر رحمان ہی عمدہ کھیل پیش کر سکے۔ انھوں نے 55 گیندوں میں 44 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت نے بنگلہ دیش کو با آسانی 45 رنز سے شکست دے دی۔