ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج

بھارت کی ریاست ہریانہ میں جاٹوں کے احتجاج کے بعد کئی شہروں میں کرفیو اور فوج کی تعینات۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کی ریزرویشن تحریک سے شروع ہونے والے تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے جبکہ آٹھ شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کی ریزرویشن تحریک سے شروع ہونے والے تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے جبکہ آٹھ شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
تشدد سے متاثرہ علاقوں میں سنیچر کو کرفیو کے باوجود مظاہرین سڑکوں پر آ گئے جبکہ روہتک اور جند میں مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں، سرکاری، نجی املاک اور بسوں کو نذرِآتش کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنتشدد سے متاثرہ علاقوں میں سنیچر کو کرفیو کے باوجود مظاہرین سڑکوں پر آ گئے جبکہ روہتک اور جند میں مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں، سرکاری، نجی املاک اور بسوں کو نذرِآتش کر دیا۔
روہتک میں فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اتارا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں فوج کا فلیگ مارچ جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنروہتک میں فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اتارا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں فوج کا فلیگ مارچ جاری ہے۔
بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جھجھر میں جاٹ برادری کے مظاہروں کے دوران فائرنگ اور املاک کو آگ لگانے کی کوشش کو روکنے کے لیے مسلح افواج کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جھجھر میں جاٹ برادری کے مظاہروں کے دوران فائرنگ اور املاک کو آگ لگانے کی کوشش کو روکنے کے لیے مسلح افواج کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
گذشتہ روز جمعے کو روہتک میں نسلی فسادات کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا جبکہ سنیچر کو کرفیو آٹھ شہروں تک بڑھا دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ روز جمعے کو روہتک میں نسلی فسادات کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا جبکہ سنیچر کو کرفیو آٹھ شہروں تک بڑھا دیا گیا۔
جمعرات کو جاٹ برادری کی جانب سے ملازمت اور تعلیم کے شعبوں میں ریزرویشن کے مطالبات کے لیے ریلی نکالی تھی جس کے بعد صورت حال پر تشدد ہوگئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو جاٹ برادری کی جانب سے ملازمت اور تعلیم کے شعبوں میں ریزرویشن کے مطالبات کے لیے ریلی نکالی تھی جس کے بعد صورت حال پر تشدد ہوگئی تھی۔