انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب دھماکہ

انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اس وقت دھماکہ سے پھٹ گئی جب اس کے قریب سے فوجی قافلے کا گزر ہوا۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اس وقت دھماکہ سے پھٹ گئی جب اس کے قریب سے فوجی قافلے کا گزر ہوا۔
اس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 61 بتائی جا رہی ہیں۔ جنھیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 61 بتائی جا رہی ہیں۔ جنھیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی اور دھویں کے بادل بھی آسمان پر دیکھے گئے۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی اور دھویں کے بادل بھی آسمان پر دیکھے گئے۔
انقرہ میں گورنر ہاؤس کے مطابق یہ دھماکہ پارلیمان اور ملٹری ہیڈکوارٹر کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کے فوارً بعد ایمبولینسز وہاں پہنچ گئیں۔
،تصویر کا کیپشنانقرہ میں گورنر ہاؤس کے مطابق یہ دھماکہ پارلیمان اور ملٹری ہیڈکوارٹر کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کے فوارً بعد ایمبولینسز وہاں پہنچ گئیں۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب ہونے والے اس کار بم حملے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب ہونے والے اس کار بم حملے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔