کشمیر میں ہڑتال، کرفیو اور احتجاج

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پیر کو علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پیر کو علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پیر کو علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا۔
کرفیو کے باوجود مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ علیحدگی پسندوں نے بھارت کے خلاف احتجاج کے دوران ایک نوجوان اور ایک خاتون کی ہلاکت پر ہڑتال کی کال دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنکرفیو کے باوجود مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ علیحدگی پسندوں نے بھارت کے خلاف احتجاج کے دوران ایک نوجوان اور ایک خاتون کی ہلاکت پر ہڑتال کی کال دی تھی۔
مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا جبکہ انھیں منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ مظاہرین بھارتی فورسز پر جعلی مقابلوں کے الزامات بھی عائد کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا جبکہ انھیں منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ مظاہرین بھارتی فورسز پر جعلی مقابلوں کے الزامات بھی عائد کرتے ہیں۔
سکیورٹی اہلکاروں نے پیر کو سڑکوں کو خاردار تاروں سے بند کر دیا جبکہ شہر میں اضافی ناکے لگائے گئے تھے۔ 2014 میں ایک فوجی عدالت نے ایک فرضی جھڑپ میں تین کشمیری نوجوانوں کے قتل کے الزام میں دو افسران سمیت سات فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی اہلکاروں نے پیر کو سڑکوں کو خاردار تاروں سے بند کر دیا جبکہ شہر میں اضافی ناکے لگائے گئے تھے۔ 2014 میں ایک فوجی عدالت نے ایک فرضی جھڑپ میں تین کشمیری نوجوانوں کے قتل کے الزام میں دو افسران سمیت سات فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا دی تھی۔
سنیچر کو مسلح جھڑپ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مقامی علیحدگی پسند کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کے دوران دونوں ہلاک ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو مسلح جھڑپ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مقامی علیحدگی پسند کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کے دوران دونوں ہلاک ہوئے تھے۔
ہلاک ہونے والے دونوں طالب علم تھے اور ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنہلاک ہونے والے دونوں طالب علم تھے اور ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ہڑتال اور بعد میں کرفیو کی وجہ سے کاروباری مراکز اور چند سرکاری دفاتر بند رہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی نہیں تھی۔
،تصویر کا کیپشنہڑتال اور بعد میں کرفیو کی وجہ سے کاروباری مراکز اور چند سرکاری دفاتر بند رہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی نہیں تھی۔
ہڑتال کی وجہ سے ٹرین سروس معطل ہو گئی جبکہ امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنہڑتال کی وجہ سے ٹرین سروس معطل ہو گئی جبکہ امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا۔
کشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف سنہ 1989 سے مسلح بغاوت جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنکشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف سنہ 1989 سے مسلح بغاوت جاری ہے۔