طالب علم رہنما کی حمایت اور مخالفت

بھارت کی صف اول کی یونیورسٹی کے ایک طالب علم رہنما کنہیا کمار کی ’غداری‘ کے مقدمے میں پیشی کے موقعے پر تشدد اور احتجاج۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت میں جواہر لعل یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدر کنہیار کمار کی ’غداری‘ کے مقدمے میں پیشی کے موقعے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت میں جواہر لعل یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدر کنہیار کمار کی ’غداری‘ کے مقدمے میں پیشی کے موقعے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔
 اطلاعات کے مطابق خود کو وکیل ظاہر کرنے والے ایک شخص نے جے این یو کے طالب علموں پر حملہ کیا جو کنہیا کمار کے ساتھ حمایت کے اظہار کے لیے عدالت آئے تھے۔
،تصویر کا کیپشن اطلاعات کے مطابق خود کو وکیل ظاہر کرنے والے ایک شخص نے جے این یو کے طالب علموں پر حملہ کیا جو کنہیا کمار کے ساتھ حمایت کے اظہار کے لیے عدالت آئے تھے۔
عدالت کے باہر موجود وکلا نے کنہیار کمار کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
،تصویر کا کیپشنعدالت کے باہر موجود وکلا نے کنہیار کمار کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
کنہیا کمار کو جواہر لعل یونیورسٹی سے افضل گرو کو دی جانے والی پھانسی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالنے پر گرفتار گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنکنہیا کمار کو جواہر لعل یونیورسٹی سے افضل گرو کو دی جانے والی پھانسی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالنے پر گرفتار گیا تھا۔
پولسی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔ اطلاعات کے مطابق عدالت کے باہر تشدد کے واقعے میں مبینہ طور پر کچھ صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپولسی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔ اطلاعات کے مطابق عدالت کے باہر تشدد کے واقعے میں مبینہ طور پر کچھ صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
 کنہیا کمار کے حق میں اساتذہ، یونیورسٹی کے طلبہ اور میڈیا کے کچھ اداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ان کے خیال میں یہ ردعمل حد سے زیادہ تھا۔
،تصویر کا کیپشن کنہیا کمار کے حق میں اساتذہ، یونیورسٹی کے طلبہ اور میڈیا کے کچھ اداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ان کے خیال میں یہ ردعمل حد سے زیادہ تھا۔
دوسری جانب حکمراں جماعت کے کارکنوں نے ممبئی میں کنہیا کمار کی مخالفت میں احتجاج کیا۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب حکمراں جماعت کے کارکنوں نے ممبئی میں کنہیا کمار کی مخالفت میں احتجاج کیا۔
 کنہیا کمار کی گرفتاری کے خلاف جوہر لعل یونیورسٹی میں ہڑتال کی گئی جب کہ دیگر 40 یونیورسٹیوں نے بھی طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
،تصویر کا کیپشن کنہیا کمار کی گرفتاری کے خلاف جوہر لعل یونیورسٹی میں ہڑتال کی گئی جب کہ دیگر 40 یونیورسٹیوں نے بھی طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔