سری نگر میں کرفیو اور ہڑتال

کشمیری رہنما مقبول بٹ کی برسی کے موقعے پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں حکومت نے کرفیو لگا دیا جب کہ علیحدگی پسند تنظیموں نے ہڑتال کی کال دی تھی۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں کشمیری رہنما مقبول بٹ کی برسی کے موقعے پر تمام کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں کشمیری رہنما مقبول بٹ کی برسی کے موقعے پر تمام کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔
حکومت نے مقبول بٹ کی برسی پر وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھاری تعداد میں سکیورٹی دستے شہر کی اہم شاہراوں پر تعینات رہے۔
،تصویر کا کیپشنحکومت نے مقبول بٹ کی برسی پر وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھاری تعداد میں سکیورٹی دستے شہر کی اہم شاہراوں پر تعینات رہے۔
شہر میں اس دن آمد و رفت نہ ہونے کے برابر رہی اور کئی چوراہے خار دار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنشہر میں اس دن آمد و رفت نہ ہونے کے برابر رہی اور کئی چوراہے خار دار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیے گئے تھے۔
سکیورٹی فورسز شہریوں کی آمدورفت پر نظر رکھے ہوئی تھیں اور اہلکار لوگوں کی تلاشی لیتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی فورسز شہریوں کی آمدورفت پر نظر رکھے ہوئی تھیں اور اہلکار لوگوں کی تلاشی لیتے رہے۔
اس دن وادی میں تمام سکول اور تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔
،تصویر کا کیپشناس دن وادی میں تمام سکول اور تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔
کرفیو اور سکیورٹی فورسز کی عارضی چوکیوں پر شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں کئی جگہوں پر تکرار بھی ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنکرفیو اور سکیورٹی فورسز کی عارضی چوکیوں پر شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں کئی جگہوں پر تکرار بھی ہوئی۔
شہروں کو سکیورٹی فورسز کی طرف سے لگائی گئی عارضی چوکیوں اور روکاوٹوں سے گزرنے میں بڑی دشواری اٹھانی پڑی۔
،تصویر کا کیپشنشہروں کو سکیورٹی فورسز کی طرف سے لگائی گئی عارضی چوکیوں اور روکاوٹوں سے گزرنے میں بڑی دشواری اٹھانی پڑی۔
مقبول بٹ کی برسی پر علیحدگی پسندوں نے ہڑتال کی اپیل کر رکھی تھی اور اس موقعے پر لوگوں نے ان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔
،تصویر کا کیپشنمقبول بٹ کی برسی پر علیحدگی پسندوں نے ہڑتال کی اپیل کر رکھی تھی اور اس موقعے پر لوگوں نے ان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔
بھارت کی تہاڑ جیل میں مقبول بٹ کو پھانسی دی گئی تھی اور وہیں انھیں دفنا بھی دیا گیا تھا۔ کشمیری آج بھی ان کی لاش واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی تہاڑ جیل میں مقبول بٹ کو پھانسی دی گئی تھی اور وہیں انھیں دفنا بھی دیا گیا تھا۔ کشمیری آج بھی ان کی لاش واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔