ممبئی کے ٹیکسی والے

لندن میں مقیم فوٹوگرافر ڈوگی والیس نے بھارت کے شہر ممبئی کی مشہور کالے اور پیلے رنگ کی ٹیکسیوں کی تصویری کہانیاں پیش کی ہیں۔

ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا۔ www.dewilewis.com
،تصویر کا کیپشنلندن میں مقیم گلاسویجیئن فوٹوگرافر ڈگی والیس نے بھارت کے شہر ممبئی کی مشہور کالے اور پیلے رنگ کی ٹیکسیوں کو اپنی تصاویر کا موضوع بنایا ہے۔
ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا
،تصویر کا کیپشنٹیکسیوں کے اندرونی حصے بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنی کہ یہ ٹیکسیاں۔ گاڑیوں میں رنگ برنگے کپڑے چڑھائے جاتے ہیں اور سپیکروں سے بالی وڈ کے تازہ ترین گانے گونجتے ہیں۔
ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا
،تصویر کا کیپشن والیس کی تصاویر کے مناظر میں لوگوں سے بھری ہوئی سڑکیں اور ٹیکسیوں میں سواری کرنے والے مسافر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا
،تصویر کا کیپشنوالیس کہتے ہیں کہ ’میری تصاویر انسانی رویوں سے متاثر ہوتی ہیں۔ لوگ، ان کے رویے اور جذبات مجھے بہت دلچسپ لگتے ہیں۔‘
ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا
،تصویر کا کیپشنوالیس یہ بھی کہتے ہیں کہ ’لوگوں کے جذبات اور رویوں کو چھوٹی چھوٹی مزاحیہ کہانیوں کی صورت میں پیش کرنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔‘
ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا
،تصویر کا کیپشن’میرا کام آج کے دور کی بڑھتی ہوئے تجاریت اور عالمی سیاحت پر مبنی ہے۔‘
ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا
،تصویر کا کیپشن1970 کی دہائی میں ممبئی کی سڑکوں پر 60 ہزار سے زائد پدمنی ٹیکسیاں چلائی جاتی تھیں لیکن حال ہی میں حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حکم کے مطابق 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اب شہر میں صرف نو ہزار پدمنی گاڑیاں موجود ہیں۔
ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا
،تصویر کا کیپشنان مشہور ٹیکسیوں کو بتدریج کم کرنے کا منصوبہ اس دور کے خاتمے کا آغاز ہے۔
ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا
،تصویر کا کیپشنوالیس نے اپنی تصاویر کی یورپ، امریکہ اور بھارت میں نمائشیں منعقد کی ہیں۔
ڈوگی ویلیس، انسٹیٹیوٹ فرام روڈ والا
،تصویر کا کیپشنوالیس کی تصاویر پر مبنی ایک کتاب بھی شائع کی گئی ہے جس کا نام ’روڈ والا‘ ہے