پاکستان میں سوگ، دعائیہ تقاریب

باچا خان یونیورسٹی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقدہ دعائیہ تقاریب کی تصاویر۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ہلاک شدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ہلاک شدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔
باچا خان یونیورسٹی پر بدھ کی صبح مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ فوج کے آپریشن میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنباچا خان یونیورسٹی پر بدھ کی صبح مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ فوج کے آپریشن میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
یونیورسٹی حملے میں ہلاک والے طلبہ اور عملے کی نماز جنازہ ان کی آبائی علاقوں میں ادا کی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنیونیورسٹی حملے میں ہلاک والے طلبہ اور عملے کی نماز جنازہ ان کی آبائی علاقوں میں ادا کی گئیں۔
ملتان میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنملتان میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
گذشتہ روز کوئٹہ میں بھی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی
،تصویر کا کیپشنگذشتہ روز کوئٹہ میں بھی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی
جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ دعائیہ تقریب
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ دعائیہ تقریب
چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلعے کے تمام تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔
،تصویر کا کیپشنچارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلعے کے تمام تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔
کراچی کی ایک سکول میں صبح کے وقت منعقدہ دعائیہ تقریب کا منظر
،تصویر کا کیپشنکراچی کی ایک سکول میں صبح کے وقت منعقدہ دعائیہ تقریب کا منظر
وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنوزیراعظم نواز شریف نے ملک میں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔