’آسکر سے زیادہ بل پاس ہونے کی خوشی ہوگی‘
پاکستان کی دستاویزی فلم ساز شرمین عُبید چنائے کی دوسری فلم ’اے گرل اِن دے ریور‘ بھی آسکر ایوارڈ کے مختصر دورانیہ کی دستویزی فلموں کے لیے نامزد ہو گئی ہے۔ یہ فلم پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے مسئلے پر بنائی گئی ہے۔ کراچی میں ہمارے ساتھی ریاض سہیل نے شرمین چنائے سے ملاقات کی اور اِس مسئلے کی وجوہات اور حل پر بات چیت کی اور اُن سے پہلا سوال یہ کیا کہ آسکر کے لیے دوسری بار نامزدگی کا راز کیا ہے۔