کپتان کو سزا نہیں ہو سکتی، مشرف تو جنرل تھے: برہمداغ

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو نواب اکبر خان بگٹی کے مقدمۂ قتل میں بری کرنے کے فیصلے پر سوئٹزرلینڈ میں مقیم ان کے پوتے اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ برہمداغ بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ ’پاکستانی عدالتوں سے کسی انصاف کی توقع رکھ ہی نہیں رہے تھے۔‘ برہمداغ بگتی نے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین کے میزبان عادل شاہ زیب سے خصوصی گفتگو کی۔