خواتین موٹرسائیکل سوار لاہور کی سڑکوں پر

ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت لاہور میں خواتین کی موٹرسائیکل ریلی

حکومتِ پنجاب کے ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت موٹرسائیکل چلانے کی تربیت پانے والی 150 خواتین نے اتوار کو لاہور میں ریلی نکالی۔
،تصویر کا کیپشنحکومتِ پنجاب کے ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت موٹرسائیکل چلانے کی تربیت پانے والی 150 خواتین نے اتوار کو لاہور میں ریلی نکالی۔
اس ریلی میں درجنوں خواتین نے شرکت کی اور لاہور کی مختلف سڑکوں پر سفر کیا۔
،تصویر کا کیپشناس ریلی میں درجنوں خواتین نے شرکت کی اور لاہور کی مختلف سڑکوں پر سفر کیا۔
ریلی کے شرکا کی حوصلہ افزائی کے لیے مشہور وکیل اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر سمیت حقوقِ نسواں کی تحریک چلانے والی خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ان موٹرسائیکلوں پر سفر کیا۔
،تصویر کا کیپشنریلی کے شرکا کی حوصلہ افزائی کے لیے مشہور وکیل اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر سمیت حقوقِ نسواں کی تحریک چلانے والی خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ان موٹرسائیکلوں پر سفر کیا۔
ان خواتین کو لاہور کے رائیونڈ ڈرائیونگ سکول میں تربیت دی گئی ہے تاکہ خواتین کے لیے آمدورفت کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔
،تصویر کا کیپشنان خواتین کو لاہور کے رائیونڈ ڈرائیونگ سکول میں تربیت دی گئی ہے تاکہ خواتین کے لیے آمدورفت کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔
حکومتی پروگرام کے تحت موٹر سائیکل چلانے کی تربیت لینے والوں میں گھریلو ملازماؤں سے لے کر طالبات، ڈاکٹرز اور اساتذہ سب ہی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکومتی پروگرام کے تحت موٹر سائیکل چلانے کی تربیت لینے والوں میں گھریلو ملازماؤں سے لے کر طالبات، ڈاکٹرز اور اساتذہ سب ہی شامل ہیں۔
لاہور کے بعد دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں ویمن آن ویلز پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنلاہور کے بعد دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں ویمن آن ویلز پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔