دورہ نیوزی لینڈ سے قبل تربیتی کیمپ کا آخری روز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی فٹنس اور تربیتی کیمپ کا آخری روز

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی فٹنس اور تربیتی کیمپ لگایا گیا۔ یہ تربیتی کیمپ بدھ کو ختم ہو گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی فٹنس اور تربیتی کیمپ لگایا گیا۔ یہ تربیتی کیمپ بدھ کو ختم ہو گیا ہے۔
تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کاررکردگی جانچنے کے لیے بدھ کو پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں محمد عامر نے بھی بولنگ کرائی۔
،تصویر کا کیپشنتربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کاررکردگی جانچنے کے لیے بدھ کو پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں محمد عامر نے بھی بولنگ کرائی۔
 محمد عامر کو اگرچہ قومی تربیتی کیمپ میں شامل کرکے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے دورے پر بھیجنے کا اشارہ دے دیا ہے لیکن اس راہ میں سب سے بڑی قانونی رکاوٹ ویزے کا حصول ہے۔
،تصویر کا کیپشن محمد عامر کو اگرچہ قومی تربیتی کیمپ میں شامل کرکے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے دورے پر بھیجنے کا اشارہ دے دیا ہے لیکن اس راہ میں سب سے بڑی قانونی رکاوٹ ویزے کا حصول ہے۔
 محمد حفیظ اور ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر پر اعتراض کرتے ہوئے لاہور میں جاری قومی فٹنس کیمپ میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا تاہم بعد میں وہ کیمپ میں شامل ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشن محمد حفیظ اور ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر پر اعتراض کرتے ہوئے لاہور میں جاری قومی فٹنس کیمپ میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا تاہم بعد میں وہ کیمپ میں شامل ہو گئے۔
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے گی جس میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے گی جس میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔
پاکستان کو 15 جنوری سے شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچ کھیلنا ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو 15 جنوری سے شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچ کھیلنا ہیں۔