چین میں ایک کاروباری شخصیت نے جدید چین کے بانی رہنما ماؤزے تنگ کا سنہرے رنگ کا قد آدم مجمسہ تیار کرایا ہے۔
،تصویر کا کیپشنچین میں ایک کاروباری شخصیت نے جدید چین کے بانی رہنما ماؤ زے تنگ کا سنہرے رنگ کا قد آدم مجمسہ تیار کرایا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکیمونسٹ رہنما ماؤزے تنگ کا مجسمہ تیار کرنے کے لیے کاروباری شخصیت نے چار لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر خرچ کیے۔
،تصویر کا کیپشناخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق مجمسے کی تیاری میں مقامی دیہاتیوں نے بھی مالی مدد فراہم کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ مجمسہ چین کے صوبے ہینان کی کاؤنٹی تونگجیو میں تیار کیا گیا ہے۔ اس صوبے میں ماؤ کی پالیسیوں کی نتیجے میں 1950 میں قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی اور اس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشن بعض افراد نے انے مجسمے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احساسات سے عاری مقام پر ہے جبکہ کئی دیگر افراد نے اس کی تعریف کی ہے۔چین میں سال 1978 سے اصلاحات کا عمل شروع ہونے کے بعد سے چینی رہنما ماؤ زے تنگ کی کامیابیوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کی زیادہ تر پالیسیوں سے فاصلہ رکھتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنماؤ زے تنگ سنہ 1976 میں انتقال کرگئےتھے۔ حالانکہ ان کی قیادت میں معاشرتی انقلاب میں بڑی بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں ہوئی تھیں جن کی وجہ سے چین میں دس برس تک افراتفری اور بدامنی کا دور رہا اور لاکھوں چینی ہلاک ہوئے۔