ممتاز شیعہ عالم نمر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد پر ایران سمیت کئی ممالک میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنممتاز شیعہ عالم نمر النمر کو پھانسی دیے جانے پر ایران سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں۔ یہاں بحرین کے ایک شہر میں مظاہرہ ہوا۔
،تصویر کا کیپشنایران میں شیعہ عالم کی پھانسی کے خلاف شدید رد عمل نظر آیا۔ تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے باہر یہ مظاہرہ کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبحرین کے ایک شہر میں لوگوں نے ندامت میں گردن جھکا کر شیخ نمر النمر کی پھانسی پر جلوس کی شکل میں احتجاج ظاہر کیا۔
،تصویر کا کیپشنتہران میں سعودی سفارت خانے کے باہر سکیورٹی کے درمیان ایک شیعہ عالم کو شعلہ بیان تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنتہران میں ہی سعودی عرب کے ساتھ ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے پرچم کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنایران اور بحرین کے علاوہ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں مظاہرے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں اہل تشیع نے جلوس نکالا اور سعودی عرب کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنیہاں خواتین کو احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انھوں نے سعودی عرب سے سیاسی قیدیوں کو پھانسی دینا بند کرنے کی اپیل والا پلے کارڈ لے رکھا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیر انتظام کشمیر کے اہم شہر سرینگر میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ میں بھی سعودی عرب کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ دریں اثنا سعودی عرب نے شیعہ عالم کی سزائے موت کے بعد ایران سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔