بھارتی فضائیہ کے اڈے پر مزید حملہ آوروں کی موجودگی کے بعد آپریشن
،تصویر کا کیپشناتوار کو بھارتی حکام نے کہا کہ پٹھان كوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر اب بھی دو حملہ آور چھپے ہوئے ہیں جنھیں گھیرے میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنیچر کی صبح ہونے والے حملے اور اس کے بعد آپریشن کے دوران مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی سیکریٹری داخلہ راجیو مہرشی کا کہنا تھا کہ دو حملہ آور اب بھی اڈے کی حدود میں موجود ہیں اور انھیں ایک مقام پر گھیر لیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنانھوں نے بتایا کہ پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے پر حملہ کرنے والے چھ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران سات فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناتوار کو سرچ آپریشن کے دوران این ایس جی کے بم ڈسپوزل سکواڈ میں شامل لیفٹیننٹ کرنل نرنجن اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک حملہ آور کے جسم سے بندھے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
،تصویر کا کیپشنراجیو مہرشی کا کہنا تھا کہ نگرانی کی وجہ سے حملہ آور تکنیکی ایریا میں داخل نہ ہو سکے اور انھیں ایک نان آپریشنل علاقے میں گھیر لیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل انیل کھوسلہ نے بتایا کہ سنیچر کی شب فضائی اڈے کی تلاشی کا عمل روک کر علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا
،تصویر کا کیپشنانھوں نے کہا کہ ان میں سے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو کے خلاف آپریشن اختتامی مراحل میں ہے تاہم ابھی اس کے خاتمے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سرحد کے قریب واقع شہر پٹھان کوٹ میں موجود بی بی سی کے نمائندے نتن شریواستو نے بتایا ہے کہ اتوار کو فضائی اڈے کی حدود میں بھرپور آپریشن جاری رہا اور علاقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔