بھارتی فضائیہ کے ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی تصاویر
،تصویر کا کیپشن بھارت میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سنیچر کو پٹھان کوٹ کے ایئر بیس پر حملہ کیا جس میں چار حملہ آوروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی ایئر بیس پر سنیچر کی صبح ہونے والے حملے کے بعد پھر سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ حملہ پاکستان کی سرحد کے قریب پٹھان کوٹ کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے ہوا۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کا یہ ہوائی اڈہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کو جانے والی شاہراہ پر دہلی سے 430 کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔
،تصویر کا کیپشندہلی میں بی بی سی کے نامہ نگار سنجوئے مجمدار کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے لیکن پاکستان میں موجود کمشمیری جنگجوؤں پر اس بارے میں شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی فضا دوبارہ ساز گار ہوئی ہے اور بھارتی وزیرِ اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنپٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے خلاف بعض علاقوں میں بھارتی شہریوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی فن کار سندرہ سن پاٹنائیک نے ریت کا مجسمہ بنا کر حملے کی مذمت کی ہے۔