بصری قصہ گوئی کے شاہکار

ویژوئل سٹوری ٹیلنگ ایوارڈ 2015 کے فاتحین کا اعلان

گلوبل فوٹوگرافی نیٹ ورک اور آن لائن میگزین لینز کلچر نے 2015 کے ویژوئل سٹوری ٹیلنگ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے۔ ان ایوارڈز کے لیے پانچ سیریز کو بہترین قرار دیا گیا جن میں روسی فوٹو جرنلسٹ ویلری میلنکوو کی یوکرین کے بارے میں سیریز بھی ہے۔
،تصویر کا کیپشنگلوبل فوٹوگرافی نیٹ ورک اور آن لائن میگزین لینز کلچر نے 2015 کے ویژوئل سٹوری ٹیلنگ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے۔ ان ایوارڈز کے لیے پانچ سیریز کو بہترین قرار دیا گیا جن میں روسی فوٹو جرنلسٹ ویلری میلنکوو کی یوکرین کے بارے میں سیریز بھی ہے۔
سادیغ سوری نے دستاویزی عکس بندی کے زمرے میں پہلا انعام جیتا۔ ان کی سیریز ایران میں بچوں کو سنائی جانے والی سزائے موت کے بارے میں تھی۔
،تصویر کا کیپشنسادیغ سوری نے دستاویزی عکس بندی کے زمرے میں پہلا انعام جیتا۔ ان کی سیریز ایران میں بچوں کو سنائی جانے والی سزائے موت کے بارے میں تھی۔
ذاتی کہانیوں کے زمرے میں اگنیسزسکا سوسنووسکا کی سیریز انعام یافتہ رہی۔ اس کا عنون ’میرے گھر کے پچھواڑے میں‘ تھا اور اس میں آئس لینڈ کے ایک فارم پر زندگی کو عکس بند کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنذاتی کہانیوں کے زمرے میں اگنیسزسکا سوسنووسکا کی سیریز انعام یافتہ رہی۔ اس کا عنون ’میرے گھر کے پچھواڑے میں‘ تھا اور اس میں آئس لینڈ کے ایک فارم پر زندگی کو عکس بند کیا گیا۔
گریم ویسٹ نے اوپن کیٹیگری میں پہلی پوزیشن اپنے پراجیکٹ ’موسٹلی لیفٹ ٹرنز‘ پر حاصل کی۔ اس منصوبے میں انھوں نے لندن میں سنہ 2015 میں سائیکل سواروں کو پیش آنے والے حادثات کے مقامات کو دکھایا۔
،تصویر کا کیپشنگریم ویسٹ نے اوپن کیٹیگری میں پہلی پوزیشن اپنے پراجیکٹ ’موسٹلی لیفٹ ٹرنز‘ پر حاصل کی۔ اس منصوبے میں انھوں نے لندن میں سنہ 2015 میں سائیکل سواروں کو پیش آنے والے حادثات کے مقامات کو دکھایا۔
میری کالورٹ نے امریکی فوج میں جنسی حملوں کو اپنی سیریز کا موضوع بنایا اور انعام کی حقدار قرار پائیں۔
،تصویر کا کیپشنمیری کالورٹ نے امریکی فوج میں جنسی حملوں کو اپنی سیریز کا موضوع بنایا اور انعام کی حقدار قرار پائیں۔
 دارو سلاکوری نے ’جورجیا میں کمسنی کی شادی‘ نامی منصوبے پر دستاویزی تصاویر کی بہترین منی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشن دارو سلاکوری نے ’جورجیا میں کمسنی کی شادی‘ نامی منصوبے پر دستاویزی تصاویر کی بہترین منی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔
کارلو پیلگرینی کی کم تنخواہیں پانے والے ملازمین پر منی سیریز نے فوٹو جرنلزم کے زمرے میں انعام حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشنکارلو پیلگرینی کی کم تنخواہیں پانے والے ملازمین پر منی سیریز نے فوٹو جرنلزم کے زمرے میں انعام حاصل کیا۔
 قمر العابدین کی سیریز کا موضوع مصر میں بسنے والے بہائی فرقے کے لوگ تھے اور اس میں ان کی قومی شناخت اور پہچان پر زور دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن قمر العابدین کی سیریز کا موضوع مصر میں بسنے والے بہائی فرقے کے لوگ تھے اور اس میں ان کی قومی شناخت اور پہچان پر زور دیا گیا۔
رچرڈ جان سیمور کی انعام یافتہ منی سیریز چین کے صوبے زی جیانگ کے مخصوص اجناس کے کے بازاروں کے بارے میں تھی۔
،تصویر کا کیپشنرچرڈ جان سیمور کی انعام یافتہ منی سیریز چین کے صوبے زی جیانگ کے مخصوص اجناس کے کے بازاروں کے بارے میں تھی۔
کارمن ایوازیان کو ان کے آبائی ملک آرمینیا کے بارے میں ان کی منی سیریز پر انعام ملا۔
،تصویر کا کیپشنکارمن ایوازیان کو ان کے آبائی ملک آرمینیا کے بارے میں ان کی منی سیریز پر انعام ملا۔