خوش آمدید 2016 خوش آمدید

دنیا بھر میں نئے سال کا جشن اور آتش بازی کے مظاہرے

نئے سال کو خوش آمدید کہنے والے اولین ممالک میں ہر سال کی طرح آسٹریلیا سرِ فہرست رہا۔ اس سال بھی ہزاروں لوگ سڈنی کے ساحل کے قریب واقع ’ہاربر اینڈ اوپرا ہاؤس‘ پر جمع ہوئے اور آتش بازی سے لطف اندوز ہوئے۔
،تصویر کا کیپشننئے سال کو خوش آمدید کہنے والے اولین ممالک میں ہر سال کی طرح آسٹریلیا سرِ فہرست رہا۔ اس سال بھی ہزاروں لوگ سڈنی کے ساحل کے قریب واقع ’ہاربر اینڈ اوپرا ہاؤس‘ پر جمع ہوئے اور آتش بازی سے لطف اندوز ہوئے۔
چین کے شہر بیجنگ میں شہرِ ممنوعہ کے قریب لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کے استقبال کے لیے جمع ہوئی
،تصویر کا کیپشنچین کے شہر بیجنگ میں شہرِ ممنوعہ کے قریب لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کے استقبال کے لیے جمع ہوئی
جاپان کے شہر ٹوکیو میں فضا میں غبارے چھوڑ کر نئے سال کا استقبال کیا گیا
،تصویر کا کیپشنجاپان کے شہر ٹوکیو میں فضا میں غبارے چھوڑ کر نئے سال کا استقبال کیا گیا
تائیوان کے دارالحکومت میں نئے سال کی سب سے بڑی تقریب بلند وبالا عمارت ’تائی پی 101‘ پر منعقد ہوئی
،تصویر کا کیپشنتائیوان کے دارالحکومت میں نئے سال کی سب سے بڑی تقریب بلند وبالا عمارت ’تائی پی 101‘ پر منعقد ہوئی
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کا پیٹروناس ٹاور بھی بقعۂ نور بنا رہا
،تصویر کا کیپشنملائیشیا کے شہر کوالالمپور کا پیٹروناس ٹاور بھی بقعۂ نور بنا رہا
مصر کے قدیم اہرام نئے سال کے آغاز پر روشنیوں سے جگمگا اٹھے
،تصویر کا کیپشنمصر کے قدیم اہرام نئے سال کے آغاز پر روشنیوں سے جگمگا اٹھے
دبئی میں برج خلیفہ کے ساتھ برج العرب پر بھی آتش بازی کا مظاہرہ ہوا
،تصویر کا کیپشندبئی میں برج خلیفہ کے ساتھ برج العرب پر بھی آتش بازی کا مظاہرہ ہوا
یورپ میں روس کے دارالحکومت ماسکو کا ریڈ سکوائر نئے سال کی تقریب کا مرکز بنا
،تصویر کا کیپشنیورپ میں روس کے دارالحکومت ماسکو کا ریڈ سکوائر نئے سال کی تقریب کا مرکز بنا
سوئٹزر لینڈ کے مُوسی ڈورف کے علاقے میں ہر عمر کے لوگوں نے ٹھنڈے پانی کی پرواہ کیے بغیر نئے سال کا آغاز مقامی جھیل میں ڈبکیاں لگا کر کیا
،تصویر کا کیپشنسوئٹزر لینڈ کے مُوسی ڈورف کے علاقے میں ہر عمر کے لوگوں نے ٹھنڈے پانی کی پرواہ کیے بغیر نئے سال کا آغاز مقامی جھیل میں ڈبکیاں لگا کر کیا
بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سکیورٹی کی وجہ سے سالانہ آتش بازی منسوخ کر دی گئی لیکن لوگ سڑکوں پر جمع ہو کر جشن مناتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنبلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سکیورٹی کی وجہ سے سالانہ آتش بازی منسوخ کر دی گئی لیکن لوگ سڑکوں پر جمع ہو کر جشن مناتے رہے۔
فرانس میں نومبر کے دہشت گرد حملوں کے سوگ میں آتش بازی تو نہیں ہوئی لیکن لاکھوں افراد شانزے لیزے پر محرابِ فتح کے پاس جمع ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس میں نومبر کے دہشت گرد حملوں کے سوگ میں آتش بازی تو نہیں ہوئی لیکن لاکھوں افراد شانزے لیزے پر محرابِ فتح کے پاس جمع ہوئے۔
لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے آتش بازی کا پروگرام دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی۔
،تصویر کا کیپشنلندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے آتش بازی کا پروگرام دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی۔
برازیل میں لوگ ساحلِ سمندر پر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل میں لوگ ساحلِ سمندر پر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع ہوئے۔
امریکی شہر نیویارک کا ٹائمز سکوائر نئے سال کی مرکزی تقریب کا مرکز تھا
،تصویر کا کیپشنامریکی شہر نیویارک کا ٹائمز سکوائر نئے سال کی مرکزی تقریب کا مرکز تھا
بھارت کے شہر احمدآباد میں ایک نوجوان نے نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے زُلف تراش کی دوکان کا رخ کیا
،تصویر کا کیپشنبھارت کے شہر احمدآباد میں ایک نوجوان نے نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے زُلف تراش کی دوکان کا رخ کیا
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر جموں میں سکول کے بچوں نے نئے سال کا آغاز 2016 کے ہندسوں کی شکل میں کھڑے ہو کر کیا
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر جموں میں سکول کے بچوں نے نئے سال کا آغاز 2016 کے ہندسوں کی شکل میں کھڑے ہو کر کیا