سال 2015 میں ڈرون کی مدد سے بنائی جانے والی منتخب تصاویر، انوکھے زاویے، اور انوکھے امکانات ظاہر کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشن ڈرون آنے سے فوٹوگرافروں کے لیے نئے زاویے، نئے امکانات اور نئی راہیں کھلی ہیں۔ ڈرونسٹاگرام نامی ویب سائٹ پر صارفین اپنی پسندیدہ تصاویر کے لیے رائے شماری کر رہے ہیں۔ ہم ان تصاویر میں سے سال کی بہترین تصاویر یہاں پیش کر رہے ہیں۔ ریکارڈو میٹیلو کی اس تصویر میں دھندلی صبح میں برازیل کے میرینگا کلیسا کے مینار کا دلکش منظر دکھایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر شعیب نے دبئی میں سالانہ اونٹوں کی دوڑ ’المرموم‘ کی اوپر سے تصویر لی۔
،تصویر کا کیپشناٹلی کے مغربی ساحل پر قصبے امالفی کی یہ تصویر ایک صارف ڈرونیریم نے بنائی ہے۔
،تصویر کا کیپشنالیگزینڈر سیلم نے ریو ڈی جنیرو میں یسوع مسیح کے مجسمے کی یہ تصویر اپنے ڈرون کی مدد سے بنائی ہے۔ سیلم کا کہنا ہے کہ ’اس دن دو گھنٹوں کی چہل قدمی کے بعد میں اس مجسمے کے پاس پہنچا۔ خوبصورت شام اور مجسمے کی پشت سے سورج کے غروب ہونے کے منظر کے امتزاج نے اس تصویر کو لاجواب بنا دیا۔‘
،تصویر کا کیپشناس خوبصورت جزیرے کی تصویر صارف ماراما فوٹو ویڈیو نے بنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہم غروب آفتاب کا انتظار کر ہے تھے اور مشروب ہینانو پی رہے تھے۔ بارش آنے والی تھی اورقوسِ قزح کے رنگ بکھرے ہوئے تھے۔‘
،تصویر کا کیپشنفرانس کے جزیرے مانٹ سینٹ میشیل پر پانی کے اس دلکش منظر کی تصویر جیریمی ایلوئے نے اپنے ڈرون سے بنائی ہے۔
،تصویر کا کیپشنالیگزینڈ سیلم نے یہ تصویر پاراکتو میں ایک چرچ کی بنائی، جو مٹی کا تودہ کرنے سے اس کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ اس حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنکلف ڈائیور کے میکسیکو میں سمندر میں غوطہ لگانے کے اس منظر کی تصویر ایلیہندرو اوکوا نے بنائی ہے۔ جس مقام سے وہ غوطہ لگا رہے ہیں وہ تقریباً 50 فٹ بلند ہے۔
،تصویر کا کیپشنروس میں ٹرگویک جھیل میں مچھیرے کے جمی ہوئی جھیل میں سوراخ کرنے کی اس منظر کی تصویر میکسم تاراسو نے لی ہے۔
،تصویر کا کیپشنگھانا کے قصبے ابوری میں شادی کی تقریب کو ایک الگ زاویے سے ایروشٹر نے تصویر میں دکھایا ہے۔
یہ تمام تصاویر www.dronestagr.am. کے تعاون سے پیش کی گئی ہیں۔