چین کے جنوبی شہر شینزین کے صنعتی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کے مناظر
،تصویر کا کیپشنچین کے جنوبی شہر شینزین میں لینڈ سلائیڈنگ سے صنعتی علاقے میں 33 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتقریباً نو سو کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا گیا جبکہ سات کو ملبے سے نکالا گیا ہے جنھیں معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ اس لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشینزین میں فائیربریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ وہ ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تقریباً 1500 فائیر فائٹرز متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال 59 افراد لاپتہ ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسرکاری میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد میں 36 مرد اور 23 خواتین شامل ہیں اور تین مختلف مقامات سے زندگی کے آثار ملے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشینزین چین کے بڑے صنعتی مراکز میں سے ایک ہے۔
،تصویر کا کیپشنفائیر فائٹر بیور کا کہنا ہے کہ تقریباً 20 ہزار مربع میٹر کا علاقہ مٹی سے ڈھکہ ہوا ہے۔