آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں

پشاور کے آرمی پبلک سکول میں طالبان شدت پسندوں کے ہاتھوں 141 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی پہلی برسی بدھ کو سرکاری سطح پر منائی جا رہی ہے۔

پشاور کے آرمی پبلک سکول میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں 141 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی پہلی برسی بدھ کو سرکاری سطح پر منائی گئی۔
،تصویر کا کیپشنپشاور کے آرمی پبلک سکول میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں 141 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی پہلی برسی بدھ کو سرکاری سطح پر منائی گئی۔
16 دسمبر 2014 کو ہونے والے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت طلبہ کی تھی اور برسی کی مرکزی تقریب بھی سکول میں منعقد کی گئی۔
،تصویر کا کیپشن16 دسمبر 2014 کو ہونے والے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت طلبہ کی تھی اور برسی کی مرکزی تقریب بھی سکول میں منعقد کی گئی۔
صوبائی حکومت نے آرکائیوز لائبریری کو آرمی پبلک سکول کے سانحے میں مرنے والوں کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وہاں ایک یادگار بھی تعمیر کی جا رہی ہے جس پر سانحۂ پشاور میں ہلاک ہونے والے تمام بچوں کی تصویریں لگائی جائیں گی۔
،تصویر کا کیپشنصوبائی حکومت نے آرکائیوز لائبریری کو آرمی پبلک سکول کے سانحے میں مرنے والوں کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وہاں ایک یادگار بھی تعمیر کی جا رہی ہے جس پر سانحۂ پشاور میں ہلاک ہونے والے تمام بچوں کی تصویریں لگائی جائیں گی۔
اس کے علاوہ ملک کے تمام وفاقی سکولوں اور کالجوں میں بدھ کو یوم شہدائے آرمی پبلک سکول منایا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس کے علاوہ ملک کے تمام وفاقی سکولوں اور کالجوں میں بدھ کو یوم شہدائے آرمی پبلک سکول منایا جا رہا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے کارکنوں نے بھی تقریبات میں شرکت کی اور یہاں انھیں دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایدھی فاؤنڈیشن کے کارکنوں نے بھی تقریبات میں شرکت کی اور یہاں انھیں دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔
تقریب میں شامل شرکا نے اس سانحے میں مرنے والوں کے لیے دعائیں کیں۔
،تصویر کا کیپشنتقریب میں شامل شرکا نے اس سانحے میں مرنے والوں کے لیے دعائیں کیں۔
سکول میں اس سانحے کو طلبہ نے ایک ڈرامے کے ذریعے پیش کیا۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی دارالحکومت اسلام آباد کے 122 سکولوں اور کالجوں کو ان طلبہ سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے جو 16 دسمبر کے حملے میں مارے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنسکول میں اس سانحے کو طلبہ نے ایک ڈرامے کے ذریعے پیش کیا۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی دارالحکومت اسلام آباد کے 122 سکولوں اور کالجوں کو ان طلبہ سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے جو 16 دسمبر کے حملے میں مارے گئے تھے۔