شام میں بمباری کے خلاف احتجاج

    • مصنف, اطہر کاظمی
    • عہدہ, بی بی سی اردو، لندن

لندن میں شام پر بمباری کے خلاف ہزاروں افراد کا جلوس

سنیچر کو منعقد کی جانے والی اس ریلی کا انعقاد جنگ مخالف گروہ ’سٹاپ دی وار کولیشن‘ نے کیا تھا

،تصویر کا ذریعہ BBC

،تصویر کا کیپشنسنیچر کو منعقد کی جانے والی اس ریلی کا انعقاد جنگ مخالف گروہ ’سٹاپ دی وار کولیشن‘ نے کیا تھا
ریلی میں شریک افراد نے کتبےاٹھا رکھے تھے جن پر شام میں بمباری بند کرنے اور دیگر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔
،تصویر کا کیپشنریلی میں شریک افراد نے کتبےاٹھا رکھے تھے جن پر شام میں بمباری بند کرنے اور دیگر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔
ریلی میں طلبہ اور مزدور تنطیموں کے علاوہ دیگر جنگ مخالف گرہوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنریلی میں طلبہ اور مزدور تنطیموں کے علاوہ دیگر جنگ مخالف گرہوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ریلی کا آغاز بی بی سی لندن کے دفاتر کے باہر سے ہوا اور یہ وسطی لندن کے مخلتف راستوں سے ہوتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ پہنچ کر ختم ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنریلی کا آغاز بی بی سی لندن کے دفاتر کے باہر سے ہوا اور یہ وسطی لندن کے مخلتف راستوں سے ہوتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ پہنچ کر ختم ہوئی۔
مقررین نے شام کے حوالے سے مغربی طاقتوں کی حکمتِ عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق کی جنگ سے کچھ نہیں سیکھا۔
،تصویر کا کیپشنمقررین نے شام کے حوالے سے مغربی طاقتوں کی حکمتِ عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق کی جنگ سے کچھ نہیں سیکھا۔
ریلی میں ہر رنگ و نسل کے لوگوں نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنریلی میں ہر رنگ و نسل کے لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقرین کا کہنا تھا کہ جنگ نہیں بات چیت مسئلے کا حل ہے۔
،تصویر کا کیپشنریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقرین کا کہنا تھا کہ جنگ نہیں بات چیت مسئلے کا حل ہے۔
سخت سردی کے باوجود لوگ گھنٹوں مظاہرے میں شریک رہے۔
،تصویر کا کیپشنسخت سردی کے باوجود لوگ گھنٹوں مظاہرے میں شریک رہے۔
ریلی کے ساتھ حفاظت کی پیشِ نظر بڑی تعداد میں پولیس موجود تھی اور کسی ناشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
،تصویر کا کیپشنریلی کے ساتھ حفاظت کی پیشِ نظر بڑی تعداد میں پولیس موجود تھی اور کسی ناشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔