افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہسپانوی سفارت خانے کے قریب حملے کے بعد جائے وقوعہ کے مناظر
،تصویر کا کیپشنافغانستان کے دارالحکومت کابل کے طالبان شدت پسندوں نے ہسپانوی سفارت خانے کے قریب ایک غیرملکی گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا ہے جس سے متعدد افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنہسپانوی وزیراعظم کے مطابق اس حملے میں ایک ہسپانوی پولیس اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنابتدائی اطلاعات کے مطابق ہسپانوی سفارتخانے پر حملے کی اطلاعات تھیں تاہم سپین کے وزیراعظم نے ان اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ طالبان کی طرف سے اہم افغان مقامات پر حملوں کے سلسلے کی ایک تازہ کڑی ہے۔ منگل کو طالبان نے قندھار ایئرپورٹ پر حملہ کر دیا تھا جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام انھوں نے ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں آئیں۔
،تصویر کا کیپشنپولیس حکام کے مطابق ’یہ ممکن ہے کہ حملہ آور ابھی عمارت کے اندر چھپے ہوئے ہیں۔ ہم نے تمام گلیاں بند کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنطالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجو شیرپور کے علاقے میں کار بم دھماکہ کرنے کے بعد ایک عمارت میں داخل ہوگئے ہیں۔