بلوچستان میں مفاہمتی پالیسی کا مستقبل کیا ہوگا؟
وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے مری معاہدے کی روشنی میں نواب ثنا اللہ زہری کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔معاہدے کے تحت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے چار دسمبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے دستبردار ہو جانا تھا جس کے بعد آئندہ ڈھائی سال کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار کو اس عہدے پر فائز کیا جانا ہے۔
اس وقت صوبے کی مخلوط حکومت میں شامل مسلم ق کے ایک صوبائی وزیر جعفر مندو خیل سے بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیربین میں ماہ پارہ صفدر نے یہ سوال پوچھا کہ کیا نئے وزیراعلیٰ صوبے میں جاری مفاہتی عمل اور پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے، یا اپنی کوئی حکمت لیکر آئیں گے۔