اسلام آباد میں سفارت کاری

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں خطے کے ملکوں کے علاوہ امریکہ اور یورپ کے کئی ملکوں کے نمائندے اور وزیر خارجہ پاکستان پہنچنے ہیں۔

پاکستان میں افغانستان میں قیام امن اور خطے میں اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے استنبول سلسلے کی ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں افغانستان میں قیام امن اور خطے میں اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے استنبول سلسلے کی ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔
اس کانفرنس کا پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔
،تصویر کا کیپشناس کانفرنس کا پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔
کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انھیں پاکستان آمد پر روایتی انداز میں پھول پیش کیے گئے۔
،تصویر کا کیپشنکانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انھیں پاکستان آمد پر روایتی انداز میں پھول پیش کیے گئے۔
اشرف غنی کو پاکستان فوج کے دستوں نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر سلامی دی۔
،تصویر کا کیپشناشرف غنی کو پاکستان فوج کے دستوں نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر سلامی دی۔
سلامی سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنسلامی سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔
بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آئی ہیں اور ان کے دورۂ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت میں تعطل کے دور ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آئی ہیں اور ان کے دورۂ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت میں تعطل کے دور ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
چینی کے وزیر خارجہ وانگ لی نے بھی اس کانفرنس میں خطاب کیا۔ چین کے پاکستان اور افغانستان میں اہم اقتصادی اور سیاسی مفادات ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچینی کے وزیر خارجہ وانگ لی نے بھی اس کانفرنس میں خطاب کیا۔ چین کے پاکستان اور افغانستان میں اہم اقتصادی اور سیاسی مفادات ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس کانفرنس کا بڑا مقصد خطے کے ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس کانفرنس کا بڑا مقصد خطے کے ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
اس کانفرنس میں موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف سٹیٹ انتھونی بلکن نے چینی وزیر خارجہ وانگ لی سے علیحدہ ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشناس کانفرنس میں موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف سٹیٹ انتھونی بلکن نے چینی وزیر خارجہ وانگ لی سے علیحدہ ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔