گذشت چند دنوں سے چین کا دارالحکومت دھند اور گرد و غبار کی لپیٹ میں ہے۔ تصاویر
،تصویر کا کیپشنچین کے دارالحکومت بیجنگ میں فضائی آلودگی میں اضافے کے بعد ’ریڈ الرٹ‘ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد سکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی کام روک دیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق شہر کی فضا مزید تین تک دھند اور گردوغبار سے آلودہ رہ سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبیجنگ میں فضائی آلودگی کے باوجود کچھ لوگ کھلی جگہ پر رات کے وقت جسمانی ورزش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناگرچہ بیجنگ میں آلودگی کی سطح گذشتہ ایک ہفتے سے کم رہی ہے تاہم ریڈ الرٹ اس لیے جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنریڈ الرٹ کا اطلاق منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق سات بجے ہوگا اور یہ جمعرات کو دن 12 بجے تک رہے گا۔
،تصویر کا کیپشنامید کی جارہی ہے کہ اس دوران موسم میں خنکی کے باعث دھند اور گرد کے بادل چھٹ جائیں گے۔
،تصویر کا کیپشنشہر کی آلودہ فضا کے پیش نظر ایک سکول میں بچے کلاس روم کے اندر ہی ورزش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ کوئلے سے چلنے والی کارخانوں اور تعمیراتی مقامات سے اٹھنے والے گردغبار سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ حبس اور ہواؤں کی بندش سے اس میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنچین کی سی سی ٹی وی کے مطابق ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران بیجنگ کے کچھ حصوں میں حد نگاہ صف 200 میٹر تک رہ گئی تھی۔