چینئی میں متاثرین تک پہنچنے کی کوشش

چینئی میں شدید سیلاب کے نتیجے میں پھنسے ہزاروں افراد تک امداد پہنچانے کے آپریشن کی تصویری جھلکیاں۔

چینئی میں بارشوں کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہے اور امدادی کارکن سیلابی پانی میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچینئی میں بارشوں کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہے اور امدادی کارکن سیلابی پانی میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 100 سال میں چینئی
میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق سیلاب سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران تمل ناڈو میں 269 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 100 سال میں چینئی میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق سیلاب سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران تمل ناڈو میں 269 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
چینئی شہر کے ریلوے سٹیشن پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ریل سروسز اب بھی معطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے بند ہیں اور ایئرپورٹ کو سیلاب کی وجہ سے بند کرنا پڑا ہے۔
،تصویر کا کیپشنچینئی شہر کے ریلوے سٹیشن پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ریل سروسز اب بھی معطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے بند ہیں اور ایئرپورٹ کو سیلاب کی وجہ سے بند کرنا پڑا ہے۔
شہر کے تقریباً 70 فیصد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے تقریباً 70 فیصد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق 40 فیصد موبائل فونز اور 20 فیصد لینڈ لائن فون کام نہیں کر رہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق وہ جمعرات کو شہر کے ریلوے سٹیشنز کا جائزہ لیں گے تاکہ ٹرین سروس شروع کی جا سکے۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق 40 فیصد موبائل فونز اور 20 فیصد لینڈ لائن فون کام نہیں کر رہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق وہ جمعرات کو شہر کے ریلوے سٹیشنز کا جائزہ لیں گے تاکہ ٹرین سروس شروع کی جا سکے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چینئی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ریاست کے دورے پر ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی وزیراعظم نریندر مودی چینئی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ریاست کے دورے پر ہیں۔
شہر کے زیادہ تر حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے زیادہ تر حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکار انورگ گپتا کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج سڑکوں اور شہر کے ایئر پورٹ کو بحال کرنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکار انورگ گپتا کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج سڑکوں اور شہر کے ایئر پورٹ کو بحال کرنا ہے۔
محکمۃ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے جو کہ تین دن تک جاری رہیں گی۔
،تصویر کا کیپشنمحکمۃ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے جو کہ تین دن تک جاری رہیں گی۔
مزید بارشوں کے نتیجے میں متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ آئے گی۔
،تصویر کا کیپشنمزید بارشوں کے نتیجے میں متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ آئے گی۔