کیلیفورنیا میں مارے گئے دو مشتبہ افراد کی شناخت

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس کے مطابق معذور افراد کے سوشل سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں

بدھ کو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں معذور افراد کے سوشل سینٹر ’ان لینڈ ریجنل سینٹر‘ پر تین مشتبہ افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کیگ جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنبدھ کو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں معذور افراد کے سوشل سینٹر ’ان لینڈ ریجنل سینٹر‘ پر تین مشتبہ افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کیگ جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق اس حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت میں موجود دیگر افراد کو باحفاظت نکال کر بسوں کے ذریعے محفوظ مقام منتقل کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق اس حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت میں موجود دیگر افراد کو باحفاظت نکال کر بسوں کے ذریعے محفوظ مقام منتقل کیا گیا۔
کیلیوفورنیا میں فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
،تصویر کا کیپشنکیلیوفورنیا میں فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
برنارڈینو پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر تین مسلح افراد نے سینٹر پر حملہ کیا جو بعد میں وہاں سے فرار ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنبرنارڈینو پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر تین مسلح افراد نے سینٹر پر حملہ کیا جو بعد میں وہاں سے فرار ہو گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر دو مشتبہ افراد کے پاس سے دھماکہ خیز آلات بھی ملے ہیں جبکہ ان کے پاس ہینڈ گنیں بھی موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشنبتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر دو مشتبہ افراد کے پاس سے دھماکہ خیز آلات بھی ملے ہیں جبکہ ان کے پاس ہینڈ گنیں بھی موجود تھیں۔
برنارڈینو پولیس نے وقفے وقفے سے میڈیا کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھا۔ پولیس اہکار کے مطابق ممکنہ طور پر اس حملے میں ملوث دو افراد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق ایک مرد اور ایک خاتون حملہ آور تھی۔
،تصویر کا کیپشنبرنارڈینو پولیس نے وقفے وقفے سے میڈیا کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھا۔ پولیس اہکار کے مطابق ممکنہ طور پر اس حملے میں ملوث دو افراد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق ایک مرد اور ایک خاتون حملہ آور تھی۔
پولیس کے خصوصی دستوں نے واردات کے فوراً بعد پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر حملہ آوروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کے خصوصی دستوں نے واردات کے فوراً بعد پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر حملہ آوروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔
حکام کے مطابق اس واردات میں ملوث دو میاں بیوی کو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق اس واردات میں ملوث دو میاں بیوی کو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔
حملہ آوروں کی تلاش میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے جس میں بڑی تعداد میں پولیس والوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنحملہ آوروں کی تلاش میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے جس میں بڑی تعداد میں پولیس والوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
حملہ آوروں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پوری طرح مسلحہ تھے اور ان کے پاس سے مبینہ طور پر پائپ بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنحملہ آوروں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پوری طرح مسلحہ تھے اور ان کے پاس سے مبینہ طور پر پائپ بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔