بھارت میں صدی کی تباہ کن بارش

بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چینّئی میں با گذشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش نے صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں شدید بارشوں کی وجہ سے دارالحکومت چینّئی میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں شدید بارشوں کی وجہ سے دارالحکومت چینّئی میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
شہر کے تعلیمی ادارے اور ہوائی اڈے بند ہیں جبکہ ایک درجن سے زیادہ ٹرینوں کی سروس بھی پٹریاں زیرِ آب آنے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے تعلیمی ادارے اور ہوائی اڈے بند ہیں جبکہ ایک درجن سے زیادہ ٹرینوں کی سروس بھی پٹریاں زیرِ آب آنے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ سو سال میں چینّئی میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ سو سال میں چینّئی میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوئی۔
بجلی کا نظام درہم برہم ہے اور متاثرہ افراد میں جگہ جگہ کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبجلی کا نظام درہم برہم ہے اور متاثرہ افراد میں جگہ جگہ کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
جن سڑکوں پر گاڑیاں چلتی تھیں وہاں پانی بھرا ہے اور لوگ آنے جانے کے لیے کشتیاں استعمال کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجن سڑکوں پر گاڑیاں چلتی تھیں وہاں پانی بھرا ہے اور لوگ آنے جانے کے لیے کشتیاں استعمال کر رہے ہیں۔
بعض علاقوں میں آٹھ دس فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے اور ریاست میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد بارش کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبعض علاقوں میں آٹھ دس فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے اور ریاست میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد بارش کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج، بحریہ اور نیشنل ڈیزاسٹر فورس کی ٹیموں کو طلب کر لیا گيا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشدید بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج، بحریہ اور نیشنل ڈیزاسٹر فورس کی ٹیموں کو طلب کر لیا گيا ہے۔
چینّئی کے ایک رہائشی اشوک مودی نے بی بی سی کو بتایا: ’ہم نے 25-30 سال پہلے ایسی بارش دیکھی تھی جب تقریباً ایک ہفتے تک بجلی نہیں آئی تھی۔‘
،تصویر کا کیپشنچینّئی کے ایک رہائشی اشوک مودی نے بی بی سی کو بتایا: ’ہم نے 25-30 سال پہلے ایسی بارش دیکھی تھی جب تقریباً ایک ہفتے تک بجلی نہیں آئی تھی۔‘
مرکزی حکومت نے بارش سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لیے تمل ناڈو حکومت کو 939 کروڑ کی فوری امداد دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمرکزی حکومت نے بارش سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لیے تمل ناڈو حکومت کو 939 کروڑ کی فوری امداد دی ہے۔