پیرس کانفرنس، احتجاج اور سکیورٹی

ماحولیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس پیرس میں شروع ہوگئی ہے جبکہ کانفرنس کے موقع پر احتجاج بھی ہوا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک نئی عالمی حکمتِ عملی پر اتفاقِ رائے کے لیے عالمی کانفرنس پیر سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک نئی عالمی حکمتِ عملی پر اتفاقِ رائے کے لیے عالمی کانفرنس پیر سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگئی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس کو COP21 کا نام دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس کو COP21 کا نام دیا گیا ہے۔
کانفرنس میں 195 ممالک کے مذاکرات کار کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کسی متفقہ معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی روسی صدر پوتن سے ملاقات۔
،تصویر کا کیپشنکانفرنس میں 195 ممالک کے مذاکرات کار کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کسی متفقہ معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی روسی صدر پوتن سے ملاقات۔
11 دسمبر تک جاری رہنے والی کانفرنس میں تقریباً 40 ہزار افراد شرکت کریں گے جبکہ پیر کو 147 ممالک کے سربراہان اور سیاسی رہنما اس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ امریکی صدر اوباما کی جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات۔
،تصویر کا کیپشن11 دسمبر تک جاری رہنے والی کانفرنس میں تقریباً 40 ہزار افراد شرکت کریں گے جبکہ پیر کو 147 ممالک کے سربراہان اور سیاسی رہنما اس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ امریکی صدر اوباما کی جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں نے پیرس میں ان مقامات کا دورہ کیا جنھیں شدت پسندوں نے ہدف بنایا تھا۔عالمی رہنماؤں نے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
،تصویر کا کیپشنکانفرنس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں نے پیرس میں ان مقامات کا دورہ کیا جنھیں شدت پسندوں نے ہدف بنایا تھا۔عالمی رہنماؤں نے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پیرس حملے کے بعد فرانس میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کانفرنس کے موقع پر ان کو مزید سخت کرتے ہوئے بعض شاہراہیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپیرس حملے کے بعد فرانس میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کانفرنس کے موقع پر ان کو مزید سخت کرتے ہوئے بعض شاہراہیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔
امید کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک کانفرنس کے مندوبین معاہدے کا مسودہ تیار کر لیں گے جس پر پھر دنیا بھر وزرائے ماحولیات غور کریں گے۔
،تصویر کا کیپشنامید کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک کانفرنس کے مندوبین معاہدے کا مسودہ تیار کر لیں گے جس پر پھر دنیا بھر وزرائے ماحولیات غور کریں گے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے اس اجلاس کے دوران کسی معاہدے پر پہنچا جا سکے گا تاہم غریب اور پسماندہ ممالک نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پر جلد از جلد نئے معاہدے کے معاملے میں انھیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامید ظاہر کی جا رہی ہے اس اجلاس کے دوران کسی معاہدے پر پہنچا جا سکے گا تاہم غریب اور پسماندہ ممالک نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پر جلد از جلد نئے معاہدے کے معاملے میں انھیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
 اجلاس کے دوران فرانس اور بھارت ایک عالمی اتحاد کی تشکیل کا اعلان بھی کرنے والے جو استوائی خطوں کے 100 ممالک کو شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ دوبارہ قابلِ استعمال توانائی کے منصوبوں کے لیے مالی مدد کے اعلانات بھی متوقع ہیں۔ کانفرنس سے پہلے ماحولیات کے کام کرنے والے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
،تصویر کا کیپشن اجلاس کے دوران فرانس اور بھارت ایک عالمی اتحاد کی تشکیل کا اعلان بھی کرنے والے جو استوائی خطوں کے 100 ممالک کو شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ دوبارہ قابلِ استعمال توانائی کے منصوبوں کے لیے مالی مدد کے اعلانات بھی متوقع ہیں۔ کانفرنس سے پہلے ماحولیات کے کام کرنے والے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
کانفرنس سے ایک دن پہلے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں اطلاعات کے مطابق سو کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکانفرنس سے ایک دن پہلے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں اطلاعات کے مطابق سو کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔