ماحولیاتی کانفرنس سے لوگوں کی امیدیں وابستہ

پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے مندوبین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار معاہدہ ہو سکتا ہے۔

مظاہرے
،تصویر کا کیپشنفرانس کے دارالحکومت پیرس میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کے آغاز سے قبل دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں
پلیس ڈی لا ریپبلک
،تصویر کا کیپشنفرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس مرکزی پلیس ڈی لا ریپبلک سے لوگوں کو ہٹا رہی ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی اسی مقام پر ہوئی تھیں
اوباما
،تصویر کا کیپشن پیرس میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کانفرنس کے موقعے پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اس کانفرنس میں صدر اوباما سمیت 150 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں
کانفرنس
،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ کی اس کانفرنس کو COP21 کا نام دیا گیا ہے، جس میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کسی متفقہ معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے
پیرس
،تصویر کا کیپشنمبصرین کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد کانفرنس میں معاہدے طے پا جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں
کانفرنس
،تصویر کا کیپشناس سے قبل سنہ 2009 میں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہونے والی کانفرنس میں مدوبین متفقہ معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے