برسلز میں دہشت گردی کا خدشہ

بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تصاویر

بیلحیئم کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ برسلز میں پیرس حملوں میں جیسی دہشت گردی کی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
،تصویر کا کیپشنبیلحیئم کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ برسلز میں پیرس حملوں میں جیسی دہشت گردی کی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
 پولیس کی جانب سے مشتبہ شدت پسندوں کی تلاش کے لیے متعدد علاقوں میں آپریشن بھی کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن پولیس کی جانب سے مشتبہ شدت پسندوں کی تلاش کے لیے متعدد علاقوں میں آپریشن بھی کیا گیا۔
وزیراعظم چارلس مائیکل نے کہا کہ برسلز میں پیر کو سکول، یونیورسٹیاں اور میٹرو سروس بند رہیں گی۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے سکیورٹی کی صورتحال کا از سرِ نو جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنوزیراعظم چارلس مائیکل نے کہا کہ برسلز میں پیر کو سکول، یونیورسٹیاں اور میٹرو سروس بند رہیں گی۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے سکیورٹی کی صورتحال کا از سرِ نو جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔
ہفتہ وار تعطیلات کے دوارن برسلز شہر مکمل طور پر بند رہا اور پولیس پیرس حملے میں ملوث مبینہ حملہ آور صلاح عبدالسلام کو تلاش کرتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنہفتہ وار تعطیلات کے دوارن برسلز شہر مکمل طور پر بند رہا اور پولیس پیرس حملے میں ملوث مبینہ حملہ آور صلاح عبدالسلام کو تلاش کرتے رہے۔
وزیر داخلہ جان جیمبون کا کہنا ہے کہ شدت پسندی کا موجودہ خطرہ اس خطرے سے بڑا ہے جو پیرس حملوں میں مطلوب صالح عبدالسلام کی وجہ سے درپیش تھا۔
،تصویر کا کیپشنوزیر داخلہ جان جیمبون کا کہنا ہے کہ شدت پسندی کا موجودہ خطرہ اس خطرے سے بڑا ہے جو پیرس حملوں میں مطلوب صالح عبدالسلام کی وجہ سے درپیش تھا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعدد علاقوں میں کیے جانے والے آپریشن کے بارے میں جلد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنمقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعدد علاقوں میں کیے جانے والے آپریشن کے بارے میں جلد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
 شہر کی سڑکوں پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں اور جبکہ حکومتی تنبیہ کے باعث چھٹی کے دنوں میں بھی عوامی مقامات ویران رہے۔
،تصویر کا کیپشن شہر کی سڑکوں پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں اور جبکہ حکومتی تنبیہ کے باعث چھٹی کے دنوں میں بھی عوامی مقامات ویران رہے۔
13 نومبر کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے پیرس میں حملے کر کے 130 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ بعض حملہ آوروں کا تعلق برسلز سے بتایا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن13 نومبر کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے پیرس میں حملے کر کے 130 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ بعض حملہ آوروں کا تعلق برسلز سے بتایا جاتا ہے۔
پیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث صالح عبدالسلام کو بیلجیئم لے جانے والے ایک ڈرائیور نے اپنی وکیل کو بتایا تھا کہ عبدالسلام نے ایک بڑی جیکٹ پہن رکھی تھی اور شاید وہ دھماکے کے لیے تیار تھے۔
،تصویر کا کیپشنپیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث صالح عبدالسلام کو بیلجیئم لے جانے والے ایک ڈرائیور نے اپنی وکیل کو بتایا تھا کہ عبدالسلام نے ایک بڑی جیکٹ پہن رکھی تھی اور شاید وہ دھماکے کے لیے تیار تھے۔