فرانسیسی پارلیمان کا خصوصی اجلاس: تصاویر

پیرس پر حملوں کے بعد ملک میں فوری طور ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا تھا اور فرانسیسی ایوان زیریں نے ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

گذشتہ جمعے کو پیرس میں حملوں کے بعد ملک میں فوری طور ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا تھا جس کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کے بارے میں ایک مسودۂ قانون ایوان زیریں میں پیش کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ جمعے کو پیرس میں حملوں کے بعد ملک میں فوری طور ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا تھا جس کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کے بارے میں ایک مسودۂ قانون ایوان زیریں میں پیش کیا گیا ہے۔
فرانسیسی دائیں بازو کی پارٹی لیس ریپبکلیک کی پارلیمنٹ کی رکن گوئیلام لیرئو ملکی پارلیمان میں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کے مسودے پر بحث کے دوران خطاب کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفرانسیسی دائیں بازو کی پارٹی لیس ریپبکلیک کی پارلیمنٹ کی رکن گوئیلام لیرئو ملکی پارلیمان میں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کے مسودے پر بحث کے دوران خطاب کر رہی ہیں۔
فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے پیرس حملوں کے بعد 12 دن کے لیے ملک میں ہنگامی حالت نافد کی تھی۔
،تصویر کا کیپشنفرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے پیرس حملوں کے بعد 12 دن کے لیے ملک میں ہنگامی حالت نافد کی تھی۔
فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس میں دہشت گردی اس لیے نہیں کی گئی کہ فرانس شام اور عراق میں فوجی کارروائی میں مصروف ہے بلکہ فرانس جو کچھ ہے اس وجہ سے یہ دہشت گردی کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنفرانسیسی وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس میں دہشت گردی اس لیے نہیں کی گئی کہ فرانس شام اور عراق میں فوجی کارروائی میں مصروف ہے بلکہ فرانس جو کچھ ہے اس وجہ سے یہ دہشت گردی کی گئی۔
فرانس کے وزیر اعظم مینوئل والس نے ملکی پارلیمان میں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کے مسودے پر بحث کے دوران کہا کہ گذشتہ ہفتے پیرس میں حملے کرنے والے شدت پسند کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال بھی کر سکتے تھے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے وزیر اعظم مینوئل والس نے ملکی پارلیمان میں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کے مسودے پر بحث کے دوران کہا کہ گذشتہ ہفتے پیرس میں حملے کرنے والے شدت پسند کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال بھی کر سکتے تھے۔
ایمرجنسی میں توسیع کے باعث وہ پولیس اہلکار جو ڈیوٹی پر نہیں ہیں، وہ بھی اسلحہ لے کر چل سکیں گے۔
،تصویر کا کیپشنایمرجنسی میں توسیع کے باعث وہ پولیس اہلکار جو ڈیوٹی پر نہیں ہیں، وہ بھی اسلحہ لے کر چل سکیں گے۔
پیرس کے علاقے ساں ڈنی میں چھاپہ مار کارروائی میں ہلاک ہونے والوں مشتبہ شدت پسندوں میں پیرس حملوں کے مشتبہ منصوبہ ساز عبدالحمید اباعود بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپیرس کے علاقے ساں ڈنی میں چھاپہ مار کارروائی میں ہلاک ہونے والوں مشتبہ شدت پسندوں میں پیرس حملوں کے مشتبہ منصوبہ ساز عبدالحمید اباعود بھی شامل ہیں۔
 تین ماہ کی توسیع کے بارے میں ایک مسودۂ قانون کو ایوان زیریں سے منظور کیے جانے کے بعد جمعے کے روز ایوانِ بالا میں پیش کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشن تین ماہ کی توسیع کے بارے میں ایک مسودۂ قانون کو ایوان زیریں سے منظور کیے جانے کے بعد جمعے کے روز ایوانِ بالا میں پیش کیا جائے گا۔