فوٹو گرافر ڈورتھی بوم کی خواتین کے بارے میں تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر ڈورتھی بوم کی کتاب میں خواتین کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبوم کی 1940 کی دہائی میں کھینچی گئی ایک تصویر۔ بوم کا موضوع عام خواتین کی روز مرہ زندگی کی مصروفیات اور مغربی سوسائٹی میں ان کی ہم عصری کی نمائندگی کی جستجو تھا۔
،تصویر کا کیپشنبوم کے کام کا کچھ حصہ اس بات پر توجہ مرکوز کرتا تھا کہ خواتین اشتہارات یا پوسٹروں میں کیسے ظاہر ہوتی ہیں اور دکانوں میں پتلوں کے طور پر نظر آتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبوم کی دیگر تصاویر میں خواتین کی روز مرہ زندگی کو اجاگر کیا گیا تھا، جیسا کہ اس تصویر میں جو لندن کی آرٹ سٹریٹ میں نظر آ رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشناپنے کام کے بارے میں ڈورتھی کا کہنا ہے: ’میں اس بات پر خوش ہوں کہ لوگ ایسی چیزیں بھی دیکھ رہے ہیں جن کے بارے میں انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور اب وہ فوٹوگرافی کے ذریعے اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنبوم بوم سنہ 1939 میں 14 برس کی عمر جرمنی سے بھاگ کر انگلینڈ آئیں۔ اس کے بعد انھوں نے فوٹوگرافی کو اپنا پیشہ بنایا۔ انھوں نے فوٹو گرافروں کی لندن گیلری کی بنیاد رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
،تصویر کا کیپشنبوم کی چند پسندیدہ تصاویر افریقہ میں بنائی گئیں۔ اس بارے میں ان کا کہنا تھا: ’میں نے کچھ تصاویر افریقی سرزمین پر بنائیں۔ مجھے کیپ ٹاؤن میں لوگوں نے بتایا کہ میں کچھ علاقوں تک پہنچ نہیں سکتی لیکن اس کے باوجود میں وہاں پہنچی۔‘
،تصویر کا کیپشنڈورتھی بوم نے بی بی سی کو بتایا کہ فوٹو گرافی میں ان کا تجربہ 75 سالوں پر محیط ہے۔
،تصویر کا کیپشنڈورتھی بوم کی خواتین سے متعلق کتاب کو سنہ 1960 کی دہائی میں دیوائی لوئس، چیپل سٹریٹ مارکیٹ سے شائع کیا گیا۔